فَتُّوش سلاد کی ان اقسام میں سے ایک ہے جو مشرق وسطی بہت مشہور ہے، خاص طور پر لبنان، شام اور فلسطین، جہاں اسے قدیم فلسطین میں "ابو ملیح" کے نام سے پکارا جاتا تھا [1][2][3]۔ فلسطین میں اسے خشک کیا جاتا تھا۔ روٹی یا سینکی ہوئی روٹی کے ساتھ بنایا جاتا تھا، لیکن یہ اوائل دنوں کی بات ہے۔ لبنان، شام، فلسطیں کے علاوہ یہ دوسرے عرب ممالک میں بھی  بہت مقبول ہے۔ فتوش سلاد عام طور پر بڑے ٹکڑے کھیرے کے، ٹماٹروں، سبزیوں کے اور بھنی ہوئی یا تلی ہوئی روٹی کے ٹکڑوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ بعض اوقات ان پر لیموں نچوڑ کر کھانے کا تیل ڈال دیا جاتا ہے۔ اسے ایک خاص ذائقہ دینے کے لیے اس میں خصوصی طور پر زیتون کا تیل شامل کیا جاتا ہے۔[4][5][6]

فتوش سلاد بنیادی طور پر بحیرہ روم کی تلی ہوئی روٹی کا سلاد ہے جس میں عام طور پر سلاد کے پتے، ٹماٹر، کھیرے، مولیاں اور پیٹا روٹی کے تلے ہوئے ٹکڑے شامل ہوتے ہیں۔عام طور پر ہری مرچ، ہری پیاز بھی شامل کی جاتی ہے۔

عربی زبان میں لفظ "فطوش" "فتح" سے ماخوذ ہے جس کے لفظی معنی "ٹکڑوں" کے ہیں[7]۔ جیسا کہ تصور کیا جا سکتا ہے  یہ  فتوش سلاد بنیادی طور پر پیٹا روٹی سے بنتی ہے۔ جسے موسمی  دیگر سبزیوں کے علاوہ  فرائی یا سینکا  جا سکتا ہے۔

اجزاء

ترمیم
  • سلاد کے پتے
  • ٹماٹر
  • کھیرے
  • مولیاں
  • پیٹا روٹی
  • ہری مرچ
  • ہری پیاز
  • زیتون کا تیل
  • انار کا رس
  • لیموں نمک

تیاری

ترمیم

سبزیوں کو درمیانے سے بڑے ٹکڑوں میں کاٹا جاتا ہے، عام طور پر ٹماٹر، کھیرے، پیاز، پودینہ، مولیاں۔

کاٹنے کے بعد، اس روٹی کو فرائی یا روسٹ کرتے ہیں جو پہلے کاٹ کر چوکور ٹکڑوں میں ہوتی ہے، اسے سبزیوں کے آمیزے میں شامل کرتے ہیں اور پھر اس میں جادوئی جز انار کا گڑ، نمک اور لیموں کا رس شامل کرتے ہیں۔

غذائی معلومات

ترمیم

فیٹوش کی ہر سرونگ (تقریباً 200 گرام) میں درج ذیل غذائی معلومات ہوتی ہیں:

  • حرارے: 157
  • چربی: 14
  • سیر شدہ چربی: 2
  • کولیسٹرول: صفر
  • نشاستہ: 8
  • پروٹین: 2

اس میں وٹامن اے، سی، ای اور کے بھی موجود ہوتے ہیں۔

مزید دیکھیے

ترمیم

ڈاکوس

عربی سلاد

بریڈ کے پکوانوں کی فہرست

ہارس ڈویوور کی فہرست

سلاد کی فہرست

پانزینیلا

حوالہ جات

ترمیم
  1. Wright, 2003, p. 241
  2. Jeneen Hobby (2009)۔ Worldmark Encyclopedia of Cultures and Daily Life۔ University of Pennsylvania Press۔ صفحہ: 60۔ ISBN 978-1-4144-4890-9 
  3. Sari Edelstein (2010)۔ Food, Cuisine, and Cultural Competency for Culinary, Hospitality, and Nutrition Professionals۔ Jones & Bartlett Publishers۔ صفحہ: 585۔ ISBN 978-1-4496-1811-7 
  4. Wright, 2003, p. 241
  5. Jeneen Hobby (2009)۔ Worldmark Encyclopedia of Cultures and Daily Life۔ University of Pennsylvania Press۔ صفحہ: 60۔ ISBN 978-1-4144-4890-9 
  6. Sari Edelstein (2010)۔ Food, Cuisine, and Cultural Competency for Culinary, Hospitality, and Nutrition Professionals۔ Jones & Bartlett Publishers۔ صفحہ: 585۔ ISBN 978-1-4496-1811-7 
  7. Claudia Roden, The New Book of Middle Eastern Food، 2008, p. 74