فدا شیرازی
سیدفداحسنین شیرازی 27فروری 1976ء کو ساہیوال ضلع سرگودھا میں پیدا ہوئے وہ اپنے نام کا پہلا حصہ ہی تخلص کے طور پر استعمال کرتے ہیں،فداشیرازی ادبی اور صحافتی حلقوں میں ایک جانی پہچانی شخصیت ہیں،وہ آن لائن مشاعروں کے بانی ہیں اور آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں جتنے آن لائن پروگرام ہو رہے ہیں یہ سب ان کی ادبی خدمات کا نتیجہ ہیں ، راولپنڈی اسلام ایڈیٹرز کونسل کے موجودہ صدر جبکہ وہ راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر بھی رہے اور انھوں نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات2019ء میں رانا محمد عظیم کے مدمقابل ون ٹو ون الیکشن لڑا۔وہ2022 سے بطور چیئرمین نیشنل پریس کلب لٹریچر اینڈ لائبریری خدمات بھی سر انجام دے رہے ہیں ۔