فرحان سعید (کرکٹر)
فرحان سعید پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر ہیں ۔
مختصر تعارف
ترمیمفرحان سعید کراچی میں پیدا ہوئے۔ فرحان کو بچپن میں ایک دن بخار ہوا اور وہ محض دو سال کی عمر پولیو میں مبتلا ہو گئے جس کے نتیجہ میں ان کی بائیں ٹانگ مفلوج ہو گئی۔[1] بیساکھی کا سہارا لینے والے فرحان نے واجبی سی تعلیم پا کرپندرہ برس کی عمر میں چوڑیوں کی فیکٹری میں ملازمت کی۔ اپنی معذوری کے باوجود فرحان نے ہمت کر کے محلے کی گلی میں کرکٹ کھیلنے کی ابتدا کی۔ اس کی باؤلنگ تبھی سے مشہور تھی۔2007 میں فرحان کو معلوم ہوا کہ نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان نیشنل فزیکلی ڈس ایبلڈ ٹیم کے کھلاڑیوں کا چناؤ ہو رہا ہے۔ اگلے ہی دن وہ ٹرائیل میں گئے اور پی ڈی سی اے2007 کی ٹیم کے لیے منتخب ہو گیا۔ اور یوں وہ باقاعدہ پاکستانی ٹیم کا حصہ بن گئے۔2012 میں فرحان کا انتخاب متحدہ عرب امارات میں انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف کھیلنے والی ٹیم کے لیے ہوا۔2015 میں ٹیم نے بنگلہ دیش، افغانستان، انڈیا اور انگلینڈ کے خلاف میچ کی سیریز کھیلی۔ اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس میں بھی بہترین باؤلر کی ٹرافی فرحان نے حاصل کی۔