"فرعونیت" دراصل ایک کیفیت کا نام ہے۔فرعونیت سے مراد دراصل ظلم کا حد سے بڑھ جانا ہے۔جس طرح فرعون نے بنی اسرائیل کے لوگوں کے ساتھ ظلم کے پہاڑ توڑے تھے۔بالکل اسی طرح کوئی بھی صاحب اقتدار طاقت کے نشے میں چور ہوکر اگر کمزوروں کا استحصال کرے تو اسے فرعونیت کرنا کہاجائے گا۔قرآن میں بھی جگہ جگہ فرعون کے ظلم کا شکار بنی اسرائیل کی مدد کی گئی۔فرعونیت کا عمل دراصل اللہ کو کھلا چیلنج دیتاہے۔اسی لیے اللہ رب العالمین فرعونیت کا شکار ہونے والے مظلوموں کی مدد کرتاہے۔