فرمان گیلازیوس
فرمان گیلازیوس (انگریزی: Decretum Gelasianum) سے مراد وہ فرمان ہے جسے پاپائے روم گیلازیوس اول نے پانچویں صدی عیسوی کے آخر میں جاری کیا تھا۔ یہ فرمان سنہ 519ء اور 553ء کے درمیان کسی نامعلوم کاتب کے ہاتھوں لکھا گیا ہے اور پانچ فصلوں پر مشتمل ہے۔ ان میں سے دوسری فصل خصوصی اہمیت کی حامل ہے جس میں روم کونسل کی منظور کردہ مسلمہ کتابوں کی فہرست دی گئی ہے۔ یہ کونسل سنہ 382ء میں پوپ داماسوس اول کی سربراہی میں منعقد ہوئی تھی۔ یہ داماسی فہرست بھی کہلاتی ہے[1] اور بعینہ وہی کتابیں ہیں جنھیں قرطاجنہ کونسل منعقدہ 419ء نے تسلیم کیا تھا۔[2]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Burkitt.
- ↑ "CHURCH FATHERS: Council of Carthage (A.D. 419)"۔ www.newadvent.org