فرمیز پیراڈوکس
فرمیز پیراڈوکس (انگریزی: Fermi paradox)انریکو فرمی کی پیش کی گئی پیراڈوکس ہے۔ یہ غیر ارضی مخلوق سے متعلق کم شواہد کے تضادات سے متعلق ہے۔خلائی مخلوق کی موجودگی سے وابستہ عظیم امکان اور اس امکان کے مشاہدتی انکار اور اس سے پیدا ہونے والے تضاد کو فرمی پیراڈاکس کہا جاتا ہے۔اس پیراڈوکس کا آسان الفاظ میں کہا جا سکتا ہے "اگر 'وہ' ہیں تو وہ کہاں ہیں؟"۔ اس پیراڈاکس کے جوابات میں درجنوں تاویلات دی گئی ہیں جیسے کہ
- وہ مخلوقات اپنی ہی ٹیکنولوجی سے خود ہی کو فنا کر بیٹھیں۔
- وہ اور ان کی ٹیکنولوجی ہمارے آس پاس موجود ہیں لیکن ہماری ٹیکنولوجی فی الحال اتنی ناقص ہے کہ ان کا ادراک نہیں کر سکتی۔
- زمین کا دی ملکی وے کے کونے پر واقع ہونے کی وجہ سے ان مخلوقات نے کبھی ہم پر توجہ نہیں دی۔ وغیرہ۔
لیکن کسی بھی تاویل کی اب تک سطحی درجے کی تصدیق بھی نہ ہو سکی لہذا وہ مستند سائنس کا حصہ نہیں۔
مزید دیکھیے
ترمیم- اس صفحہ ”فرمیز پیراڈوکس“ کے تبادلہ خیال پر بھی اہم معلومات موجود ہیں۔ پڑھنے کےلیے تبادلۂ خیال:فرمیز پیراڈوکس پر کلک کریں۔
حوالہ جات
ترمیمبیرونی روابط
ترمیمفرمیز پیراڈوکس کے بارے میں مزید جاننے کے لیے ویکیپیڈیا کے ساتھی منصوبے: | |
لغت و مخزن ویکی لغت سے | |
انبارِ مشترکہ ذرائع ویکی ذخائر سے |
- Leonidovich Zaitsev, Aleksandr (Translator)۔ Overcome the Great Silence (Translation of the documentary ایڈیشن)