فريدی اور ليونارڈ (ناول)

فریدی اور لیونارڈ

مصنف:ابن صفی

فریدی اور لیونارڈ جاسوسی دنیا ’’فریدی و حمید سیریز‘‘ کا پانچواں ناول ہے، نئے ایڈیشنز میں یہ ناول جلد نمبر 2 میں اسی ترتیب یعنی پانچویں نمبر پر ہے۔

یہ ناول  بین الاقوامی معیار کا ہے

اس ناول میں یورپ کا ایک بڑا اور خطرناک ترین بلیک میلر مجرم  لیونارڈ برصغیر پاک و ہند میں آجاتا ہے، لیونارڈ ایک اخبار میں اشتہارات کے ذریعے چند اشاروں سے لوگوں کو بلیک میل کرتا ہے۔

فریدی و حمید کے محکمے ’’محمہ سراغرسانی‘‘ کا سپرنٹنڈنٹ مسٹر پی ایل جیکسن ایک میٹنگ کال کرتا ہے جس میں فریدی بھی شریک ہوتا ہے، جیسکن میٹنگ میں بین الاقوامی شہرت یافتہ خطرناک مجرم لیونارڈ کے بارے میں اطلاع دیتا ہے۔

فریدی اس معاملے میں دلچسپی لیتا ہے اور اس کیس کو حل کرنے کی ذمہ داری لے لیتا ہے۔

فریدی انتہائی حیرت انگیز طریقے سے لیونارڈ تک پہنچتا ہے اور اسے گرفتار کرتا ہے۔

وہ طریقہ کیا ہوتا ہے؟

فریدی اپنی ذہانت اور حمید اپنی شگوفیوں سے آپ کو ضرور لطف اندوز کریں گے۔

لہذا زبردست ذہنی جمناسٹک اور فریدی کی شاندار ذہانت کو عروج پر دیکھنے کے لیے یہ ناول ’’فریدی اور لیونارڈ‘‘ پڑھیں۔ ابن صفی صاحب کے کئی شاندار اور یادگار ناولوں کی طرح یہ ناول بھی ایک شاندار اور ہمیشہ یاد رہ جانے والے ناولوں میں سے ہے۔

جاسوسی، سسپنس، ایکشن، ایڈونچر اور دیگر کئی موضوعات کو نہایت بہترین انداز سے ایک ہی ناول میں پیش کرنا ابن صفی صاحب کا کمال ہے، انھوں نے اپنے ناولوں میں بہت سارے موضوعات کو بہترین انداز سے پیش کیا ہے۔ انہی میں سے ایک ناول یہ بھی ہے۔