فرگوس او نیل
فرگوس پیٹرک او نیل (پیدائش: 27 جنوری 2001ء) آسٹریلیا کا کرکٹ کھلاڑی ہے جو وکٹوریہ کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتا ہے۔ انہوں نے وکٹوریہ کے لیے ویسٹرن آسٹریلیا کے خلاف 2021-22ء مارش ون ڈے کپ میں لسٹ اے میں ڈیبیو کیا اور جنوبی آسٹریلیا کے خلاف شیفیلڈ شیلڈ میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا۔ [1] 2023-24ء بگ بیش لیگ سیزن میں انہیں میلبورن رینیگیڈز نے سائن کیا تھا۔ [2] 2014ء میں او نیل اور ان کے والد پیٹر او نیل دونوں نے فلیمنگٹن کولٹس کے لیے نارتھ ویسٹ میٹرو کرکٹ ایسوسی ایشن کے ایک ہی میچ میں سنچریاں بنائیں۔ پیٹر 106 پر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ فرگوس بالآخر 104 پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ [3] فرگوس نے میلبورن کے ایک اسپورٹس سیکنڈری اسکول، ماریبیرنونگ کالج میں تعلیم حاصل کی۔
فرگوس او نیل | |
---|---|
شخصی معلومات | |
پیدائش | 27 جنوری 2001ء (23 سال) |
عملی زندگی | |
پیشہ | کرکٹ کھلاڑی |
کھیل | کرکٹ |
درستی - ترمیم |
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "Fergus O'Neill"۔ CricketArchive۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 اکتوبر 2023
- ↑ "O'Neill snaps up final list spot"۔ Melbourne Renegades۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 جنوری 2024
- ↑ Tim Michell۔ "Flemington Colts father-son combination Peter and Fergus O'Neill reach centuries in the same NWMCA match"۔ Herald Sun۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 نومبر 2022