فرید خان مزاحیہ فنکار
فرید خان (وفات:2 اگست 2015)[1] کا شمار پاکستان میں اسٹینڈ اپ کامیڈی کے معماروں میں ہوتا ہے۔ وہ 40 برسوں سے زیادہ عرصے تک سٹیج اور ٹی وی پر اپنی اداکاری کے ذریعے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرتے رہے۔ 80 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی وژن کے مقبول مزاحیہ پروگرام ’ففٹی ففٹی‘ سے انھیں ملک گیر شہرت ملی۔ سنہ 1985 میں وہ ففٹی ففٹی کی ٹیم کے ہمراہ امریکا بھی گئے تھے۔ انھوں نے امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سمیت دنیا کے کئی ملکوں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ وہ پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی مقبول تھے۔
مزید پڑھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "مزاحیہ فنکار فرید خان انتقال کر گئے"