فریڈرک سوارٹس Frédéric Jean Edmond Swarts (2 ستمبر 1866 - 6 ستمبر 1940) بیلجیئم کے ایک کیمیا دان تھے جنھوں نے پہلا کلورو فلورو کاربن CF2Cl 2 فیریون گیس (Fereon12) کے ساتھ ساتھ کئی دیگر متعلقہ مرکبات بھی تیار کیے۔ وہ یونیورسٹی آف گینٹ میں سول انجینئرنگ کے پروفیسر تھے۔ آرگانو فلورین کیمسٹری پر اپنے کام کے علاوہ، انھوں نے نامیاتی کیمیا کی نصابی کتاب "کورس ڈی چیمی آرگنیک" تصنیف کی۔ [1] وہ تھیوڈور سوارٹس (کیمسٹ، *1839 اینٹورپین؛ †1911 کورٹنبرگ، بیلجیم) کا بیٹا اور لیو بیکلینڈ کا ایک ساتھی تھا۔

حوالہ جات ترمیم

  1. Frédéric Swarts "Cours de Chimie Organique" Librairie Scientifique, A. Hermann (Paris), 1908.