فلائڈیس

آئرش اساطیر (mythology) کی ایک خاتون شخصیت ہے جسے فولٹچین "خوبصورت بال"کے نام سے جانا جاتا ہے۔  اس کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ مویشیوں اور زرخیزی کی دیوی مانی جاتی تھی۔ [1] [2]

اساطیر

ترمیم

فلائڈیس کا ذکر میٹریکل میں فانڈ کی ماں  [3] کی حیثیت سے ہے اور لیبر گبالا آرین میں آرگوین  کی ماں کے طور پر کیا گیا ہے۔[1] دینور اور بی چول کا ذکر لیبور گابلا آرین میں "خاتون کسان" کے طور پر،  موئے ٹورا کی دوسری لڑائی میں چڑیلوں کے طور پر کیا گیا ہے ، جہاں وہ درختوں ، پتھروں اور لکڑیوں پر جادو کرکے انھیں زیر استعال لائی۔ [4] [5]

السٹر سائیکل کی کہانی "دا ٹائیڈنگز آف کونچوبار" بتاتی ہے کہ فرگس کو مطمئن کرنے کے لیے سات خواتین ضرورت پڑتی حتی کہ اسے فلائڈیس مل جائے۔ [6] فرگس کے ساتھ اس کا تعلق کاؤنٹی میو میں زبانی روایت کا موضوع ہے۔ [7]

مویشی چھاپہ رزم

ترمیم

فلائڈیس سے متعلق دیومالائی داستانوں ضرورت سے زیادہ مویشیوں پر توجہ دی جاتی ہے۔

فلائڈیس السٹر سائیکل  کام ، ٹین بو فلڈھائس ( Táin Bó Flidhais) میں مرکزی کردار ہے اور فرگس میک کی محبوبہ ہونے کے ساتھ ساتھ مویشیوں کے جادوئی ریوڑ کی مالک ہے۔ایرس، ماؤ کاؤنٹی سے شروع ہونے والی اس کہانی میں بتایا جاتا ہے کہ کیسے فرگس اسے اور اس کے مویشیوں کو اس کے خاوند سے دور لے جاتا ہے۔ [8]

کُولی کے مویشی چھاپوں کے دوران وہ کوناچٹ کے بادشاہ آیلل میک ماٹا کے خیمے میں سوتی تھی اور ہر سات دن بعد اس کا ریوڑ پوری فوج کو دودھ فراہم کرتا تھا [9]۔ ٹین بِو فِدھائیس میں اس کی پسندیدہ سفید گائے "دی مول" ایک رات میں اتنا دودھ دیتی ہے کہ 300 مردوں کی خوراک پوری کی جا سکتی ہے۔ [10] [11]

پرانی تشریحات

ترمیم

ماضی قریب میں فلائڈیس یونان کی آرٹیمس اور رومن ڈیانا کی طرح جنگلات کی دیوی کے طور پر مشہور تھیں۔ محققین اب اسے  غلط سمجھتے ہیں۔ [2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب Monaghan, Patricia (2004)۔ The Encyclopedia of Celtic Mythology and Folklore۔ Infobase Publishing۔ ص 197
  2. ^ ا ب Gwynne، Edward، المحرر (1906)۔ "Poem 49"۔ The Metrical Dindshenchas۔ ج 3
  3. Mary Jones۔ "Lebor Gabála Érenn: The Book of Invasions"۔ Celtic Literature Collective۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اکتوبر 2019 
  4. Whitley Stokes (translator)۔ "The Second Battle of Moytura"۔ Corpus of Electronic Texts Edition۔ University College, Cork۔ اخذ شدہ بتاریخ 26 اکتوبر 2019 
  5. Stokes، Whitley، المحرر (1908)۔ "The Tidings of Conchobar son of Ness"۔ Ériu۔ London, U.K.: David Nutt۔ ج II
  6. MacKillop، James، المحرر (1998)۔ Dictionary of Celtic Mythology
  7. Leahy (المحرر)۔ "The Driving of the Cattle of Flidais"۔ Heroic Romances۔ ج II۔ ص 108–128
  8. O'Rahilly، Cecile، المحرر (1967)۔ "Táin Bó Cúailnge"۔ Book of Leinster۔ ص 146
  9. Dunford, S.، المحرر (2008)۔ Táin Bó Flidhais۔ Dublin{{حوالہ کتاب}}: صيانة الاستشهاد: مكان بدون ناشر (link)
  10. Leahy (المحرر)۔ Heroic Romances of Ireland۔ ج II۔ ص 104–105
  11. Beck, N. (2009)۔ "A Celtic Deer Goddess?"۔ Goddesses in Celtic Religion (مقالہ)۔ Univ. Lyon 2۔ ULL2, UCD