فن کے دوسرے استعمال کے لیے دیکھیے: فنیات

فن (art)، عناصر کو ارادتاً اور تخلیقاً ایسے ترتیب دینے کی عملیت یا ماحصل جو احساسات و جذبات کو اپنی طرف راغب کرے۔ لفظ ”آرٹ“ بڑا جادوگر لفظ ہے جس پر منکشف ہوجائے، اس کی دُنیا بدل دیتا ہے اورکئی اس کی چاہ لیے اپنی زندگی برباد کر لیتے ہیں، مگر یہ ان پر اپنی معنویت نہیں کھولتا۔ انسائیکلو پیڈیا بریٹانیکا کے مطابق ”وہ حسین اشیا، فطری اظہاریا ایسے تجربے، جن کو بیان کیاجا سکے اوروہ ہنر جس کے عمل میں سوچ بھی شامل ہو، وہ آرٹ ہے۔ “

آرٹ کی فلاسفی کا مطالعہ کیا جائے تو مختلف مفکروں نے اپنے اپنے انداز میں اس کی تعریف متعین کی ہے، مگر حتمی طور پر ایک تعریف جس پر تقریباً سب متفق ہیں، و ہ یہ ہے کہ ”آرٹ انسانی جذبات کو دوسروں تک پہنچانے کا ایک راستہ ہے۔ “ روس کاکلاسیکی ناول نگار ”لیوٹالسٹائی“ آرٹ کی تعریف بھی انھی معنوں میں کرتا ہے۔ ارسطو اپنی فلاسفی میں آرٹ کو ایک اچھی نقل سے تعبیر کرتا ہے۔ جرمنی کا عظیم فلاسفر ”مارٹن ہائی ڈیگر“ آرٹ کو ایک ایسا طریقہ مانتا ہے، جس کے ذریعے کوئی اپنا آپ دوسروں تک پہنچائے۔ ”

مزید دیکھیے

ترمیم