فوج
فوج ایسے ادارے کو کہتے ہیں جس کو وسیع پیمانے پر طاقت کے استعمال کی اجازت حاصل ہوتی ہے، اس میں ہتھیاروں کا استعمال، اپنے ملک کے دفاع کے لیے طاقت کا استعمال یا پھر کسی بھی عالمی سطح پر مجوزہ عوام کو لاحق خطرات کے خلاف اقدامات شامل ہیں۔ فوج یا فوجی سے مراد وہ املاک بھی لی جاتی ہیں جو کسی بھی ملک کی فوج کے زیر استعمال ہوں۔ دنیا بھر میں فوجیں معاشرے کے اندر ایک جدا حیثیت کا حامل معاشرہ ہوتا ہے جس کا اپنا علاحدہ سماج، صنعت، تعلیمی ادارے، ہسپتال اور دوسرے معاشرتی ادارے شامل ہیں۔
فوجیوں کا بطور پیشہ اس شعبہ میں شامل ہونا، معلوم تاریخ سے بھی پہلے کا رواج ہے۔ تاریخ کی سب سے موثر کلاسیکی مصوری میں بھی جا بجا فوجی لیڈروں اور سپہ سالاروں کی شبہات عام ملتی ہیں۔
]
جدید دور میں، عالمی جنگوں اور لاتعداد سیاسی اور سماجی اختلافات نے فوج یا فوجی ترقی پر بے پناہ اثر ڈالا ہے اور آج کی فوج یا فوجی تکنیک تاریخ کی فوجی منطقیں سے بالکل جدا ہیں۔ کئی بادشاہتیں وجود میں آئیں اور تختے پلٹے گئے، ریاستوں کا وجود ہوا اور ان کی تعداد میں وقت کے ساتھ اضافہ ہوتا چلا گیا۔ دنیا بھر میں سماجی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں لیکن تاحال فوجی حکمت عملی اور طاقت کا استعمال ہی اب تک تاریخ کے جیسے بین الاقوامی تعلقات پر اثرانداز ہوتا ہے۔ ہمیشہ کی طرح پوری دنیا میں اپنی بات منوانے کے لیے فوجی حکمت عملی موثر ہے۔