تنقید نگار، صحافی اور عصرِ حاضر کی مشہور شاعرہ ”

پیدائش

ترمیم

نام فوزیہ قریشی تخلص ربابؔ ہے۔ وہ 25 جولائی 1988ء کو احمد آباد، گجرات ( بھارت) میں مفتی محمّد اسجد قاسمی کے یہاں پیدا ہوئیں۔

تعلیم

ترمیم

انھوں نے گجرات یونیورسٹی، احمد آباد سے امتیازی نمبرات کے ساتھ اردو میں بی اے اور ایم اے کا امتحان پاس کیا۔اس کے علاوہ فوزیہ رباب نے پی جی ڈپلوما ان جرنلزم اور بی ایڈ کی ڈگریاں بھی حاصل کیں۔

ادبی زندگی

ترمیم

انھیں اردو، ہندی اور انگریزی پر دسترس ہے ،عربی، فارسی کی بھی خاصی شد بد ہے، اس کے علاوہ گجراتی، پنجابی اور کوکنی زبانوں سے بھی دلچسپی رکھتی ہیں۔ وہ ملک و بیرون ملک کے درجنوں قومی اور عالمی مشاعروں میں بحیثیت شاعرہ شریک ہو چکی ہیں۔ فوزیہ رباب کو درجنوں قومی و بین الاقوامی ادبی سیمیناروں میں بطور مقالہ نگار مدعو کیا گیا ہے۔ ان کا مجموعہء کلام *"آنکھوں کے اس پار"* قارئین میں بہت مقبول ہوا۔ان کی تخلیقات اور مضامین ملک و بیرون ملک کے اخبارات و رسائل میں تواتر کے ساتھ شائع ہوتے رہے ہیں۔آئندہ چار کتابیں زیرِ طبع ہیں۔