فوڈ اسٹیمپ
امریکا کے (Supplemental Nutrition Assistance Program - SNAP) کو عام طور پر فوڈ اسٹیمپ کہا جاتا ہے جو غریب امریکیوں کو خوراک کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ ہندوستان اور پاکستان میں ایسے نظام کو راشن (ration) کہا جاتا تھا۔ ایران میں یہ نظام کوپن (coupon) کہلاتا ہے۔
حالیہ تجزیئے کے مطابق ہر پانچ میں ایک امریکی اس امداد پر زندہ ہے۔ یہ گذشتہ سالوں میں سب سے بڑی تعداد ہے۔ یہ بڑھتی ہوئی غربت کا پیمانہ ہے۔
دیگر عوامی امداد کے پروگراموں میں درج ذیل پروگرام شامل ہیں:
- Medicaid
- Supplemental Security Income (SSI)
- Temporary Assistance for Needy Families (TANF)
- General Assistance (GA)[1]
فوڈ اسٹیمپ حاصل کرنے والے امریکیوں کی تعداد ساڑھے چار کروڑ ہے۔
2013 میں لیبر فورس (مزدوروں کی تعداد) میں امریکیوں کی تعداد 159,851,241 تھی۔[2] اپریل 2015 کے اعداد و شمار کے مطابق 93,194,000 امریکی اب لیبر فورس کا حصہ نہیں رہے۔[3] یعنی لگ بھگ 60 فیصد امریکیوں کو اب مناسب کام دستیاب نہیں ہے۔
- "ایک نئی رپورٹ کے مطابق چار کروڑ امریکی غربت کی زندگی گزار رہے ہیں۔ دو کروڑ بہت زیادہ غریب ہیں۔ اور پچاس لاکھ امریکیوں کا حال تیسری دنیا کے باشندوں جیسا ہے"۔ خیال رہے کہ امریکا کی کل آبادی 30 کروڑ ہے۔
- A new report by the U.N. Special Rapporteur on extreme poverty and human rights in the United States finds about 40 million live in poverty, 18.5 million in extreme poverty, and 5.3 million live in Third World conditions...[4]