فوگو ایک مچھلی جو جاپان میں بے حد مقبول ہے۔ مگر اس مچھلی کو پکانا اور کھانا کسی خطرے سے خالی نہیں ہے۔ اس مچھلی میں اتنا زہر ہوتا ہے کہ ایک مچھلی 30 لوگوں کی جان لے سکتی ہے۔ یہ زہر اس مچھلی کے مختلف حصوں میں بھرا ہوا ہوتا ہے۔ کسی بھی شخص کو اس مچھلی سے بنانے سے پہلے سالوں کی تربیت دی جاتی ہے اور اس مچھلی کو انتہائی احتیاط سے بنایا جاتا ہے کیونکہ ذرا سی غفلت کئی لوگوں کی جان لے سکتی ہے مگر پھی بھی جاپان میں لوگ اس مچھلی کو انتہائی شوق سے کھاتے ہیں۔ یہ انتہائی مہنگی بھی ہوتی ہے۔ جاپان میں اس مچھلی کا سیزن اکتوبر سے مارچ تک کا ہوتا ہے۔ اسی عرصہ میں فوگو نامی زہریلی مچھلی کھانے کے لیے دستیاب ہوتی ہے۔

ایک ٹینک میں فوگو مچھلی

حوالہ جات ترمیم