فہرست عناصر بلحاظ علامت
(فہرست عناصر بتحت علامات سے رجوع مکرر)
اب تک دریافت ہونے والے تمام عناصر کو ایک مخصوص علامت دی گئی ہے۔ یہ علامت عموماً یک ابجدی یا دو ابجدی ہوا کرتی ہے، ہاں بعض انسانی ساختہ عناصر کی علامات تین ابجد پر بھی ملتی ہیں۔ ان علامات کا ماخذ لاطینی یا یونانی زبان سے ہوا کرتا ہے اور اسی وجہ سے یہ عام انگریزی نام سے بالکل الگ محسوس ہوتی ہیں مثلا sodium کی علامت Na ہے جو لاطینی کے natrium سے لی گئی ہے۔ اس صفحہ پر تمام عناصر کی فہرست بتحت علامات درج کردی گئی ہے اور ساتھ ہی ان کی دوری جدول کے سلسلوں کے لحاظ سے لونی ترمیز (color coding) بھی کر دی گئی ہے۔