اردو کے نامور شاعر

پیدائش

ترمیم

ان کا اصل نام زماں شیر خان عرف پتن خان ہے۔ ان کی پیدائش 4 جنوری 1952ء کو قصبہ بسولی ضلع بدایوں میں ہوئی۔ اردو ادب میں وہ "فہمی بدایونی" کے نام سے مشہور ہیں۔

تعلیم

ترمیم

ابتدائی تعلیم کے بعد زندگی کی ضرورتوں نے کم عمری میں ہی لیکھ پال کی ملازمت کرنے پہ مجبور کر دیا۔

تدریس

ترمیم

کچھ عرصے بعد جب یہ ملازمت نہ رہی تو ریاضی اور سائنس کی کوچنگ کرنے لگے جو آج بھی جاری ہے۔

شاعری

ترمیم

فہمی کی شاعری میں جدیدیت، سنجیدہ فکر و خیال اور نئے نئے زاویے دیکھنے کو ملتے ہیں۔ نئی طرز میں گفتگو کرتے ہوئے ان کے اشعار سیدھے دل میں ایسے اترتے ہیں کہ پڑھنے والا تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکتا۔ ان میں درد بھی ہے تڑپ بھی اور طلب بھی ہے۔ انھوں نے جو بھی خیال شاعری کے حوالے سے پیش کیے وہ سچے نظر آتے ہیں۔ وہ سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے شعرا میں سے ایک ہیں۔

شعری مجموعے

ترمیم

ان کی شاعری کے تین مجموعے "پانچوی سمت" دستکیں نگاہوں کی" اور "ہجر کی دوسری دوا" منظر عام پر آ چکے ہیں۔ جس میں ان کا ایک شعری مجموعہ ناگری رسم الخط میں حال ہی میں "ہجر کی دوسری دوا" ریختہ کی جانب سے شایع کیا گیا ہے۔