فیاض پارک (انگریزی: Fayyaz Park) مظفرگڑھ، پاکستان میں واقع ایک پارک ہے[1]۔اس پارک کا نام سابقہ ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ فیاض بشیر کے نام پر رکھا گیا ہے۔[2] اس پارک کی تعمیر سے پہلے اس جگہ پر ڈپٹی کمشنر کی سرکاری رہائش گاہ ہوتی تھی۔[3] فیاض بشیر نے ذاتی دلچسپی لے کر اس جگہ کو شہریوں کے لیے پارک بنایا اور ڈپٹی کمشنر کی رہائش گاہ کو شہر سے باہر منتقل کر دیا۔ اپنی تعمیر کے بعد سے اس پارک کا نقشہ کئی بار بدلا گیا۔ شروع میں اس پارک میں ایک جھیل، دو چھوٹی پہاڑیاں، بہت سے گراسی پلاٹ اور جانوروں کے بہت سے پنجرے تھے۔ اب ان سب کو ختم کر کے شہریوں کے لیے چہل قدمی کے ٹریک بنا دیے گئے ہیں۔ شہری حکومت کی طرف سے اس پارک میں نماز عید کا اجتماع ہوتا ہے۔ اس پارک میں ہی ہر سال تین روزہ جشن بہاراں کا انعقاد ہوتا ہے۔[4][5][6][7]

محل وقوعمظفرگڑھ
پارکنگموجود

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Shan-e-Muzaffargarh marks 225 years of Muzaffargarh District in grand style"۔ Latest News – The Nation (بزبان انگریزی)۔ 25 اپریل 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اپریل 2022 
  2. "مظفرگڑھ۔.۔. صوبہ پنجاب کا مَردم خیز شہر"۔ jang.com.pk۔ 12 اپریل 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اپریل 2022 
  3. "Fayyaz Park"۔ Muzaffargarh.City | مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی (بزبان انگریزی)۔ 2018-10-08۔ 17 مارچ 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اپریل 2022 
  4. "صوبائی مشیر برائے زراعت نے فیاض پارک مظفرگڑھ میں جشن بہاراں کا افتتاح کر دیا"۔ UrduPoint (بزبان انگریزی)۔ 25 اپریل 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اپریل 2022 
  5. "روزنامہ دنیا :- شہر کی دنیا:-مظفرگڑھ :امسال بھی جشن بہاراں شایان شان طریقہ سے منایا جائیگا:شاہ رخ"۔ Roznama Dunya: روزنامہ دنیا :- (بزبان انگریزی)۔ 25 اپریل 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اپریل 2022 
  6. "مظفر گڑھ: فیاض پارک میں جشن بہاراں' خواتین' بچوں کی بھرپور شرکت"۔ Daily Pakistan (بزبان انگریزی)۔ 2021-02-28۔ 25 اپریل 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اپریل 2022 
  7. "مظفرگڑھ جشن بہاراں شایان شان طریقے سے منانے کا فیصلہ"۔ Baithak News (بزبان انگریزی)۔ 2022-02-20۔ 25 اپریل 2022 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 اپریل 2022