فیری میڈو پاکستان میں موجود ایک انتہائی پرکشش سیاحتی میدان کا نام ہے۔ یہ گلگت بلتستان کے ضلع دیا میر میں واقع ہے اور پاکستان کی دوسری اور دنیا کی نویں بلند ترین پہاڑی چوٹی نانگا پربت کے عین دامن میں ہونے کی وجہ سے یہ سیاحوں کے ساتھ مقامی اور غیر ملکی کوہ پیماؤں کی توجہ کا خاص مرکز ہے۔[1]

سردیوں میں یہ میدان مسلسل کئی فٹ گہری برف میں گھرا رہتا ہے لیکن گرمی کے موسم میں یہ جگہ دیکھنے کے قابل ہوتی ہے۔ صنوبر،دیودار کے درختوں کے ساتھ ہزاروں اقسام کے جنگلی پھول اور ان کے پس منظر میں برف سے ڈھکی نانگا پربت کی چوٹی دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنے دامن میں کھینچ لاتی ہے۔

حوالہ جات ترمیم