اعلان ہونا باقی، توثیق ہونا باقی اور تعیّن ہونا باقی یا فیصلہ ہونا باقی یا اعلان ہنوز باقی ایسی اصطلاحات ہیں جو تقریبات یا مختلف مواقع کی منصوبہ بندی میں بڑے پیمانے پر استعمال کی جاتی ہیں – یہ اشارہ دینے کے لیے کہ گو کہ کسی تقریب یا موقع کا نظام الاوقات مرتّب ہو چکا ہے یا اس کا انعقاد متوقّع ہے، لیکن اس تقریب یا موقع کے ایک خاص پہلو کی توثیق یا ایک خاص پہلو کا ترتیب دیا جانا باقی ہے۔

ایسی باتیں عام زندگی میں بھی ممکن ہے۔ شادی بیاہ کے معاملے میں کئی بار مجوزہ دولہا دلہن اور ان کے گھر والے رشتے داری سے رضامند ہوتے اور شادی کے لیے تیار ہوتے ہیں، مگر تاریخ نہیں طے ہوتی، اس کا اعلان ہونا باقی ہوتا ہے۔ ایضًا میدان سیاست میں پارلیمان یا قانون ساز اسمبلی تحلیل تو ہوتی ہے، مگر انتخابات کا اعلان باقی ہوتا ہے جو انتخابی کمیشن حالات حاضرہ کو دیکھ کر طے کرتا ہے۔ سفارتی امور میں کئی بار تو ملک ایک دوسرے کے یہاں سفارت خانے قائم کرنے کا اعلان کرتے ہیں، مگر ایسی تاسیسات کے قیام کے لیے اعلان ہونا باقی ہوتا ہے، جو زمینی حالات کے پیش نظر طے ہوتے ہیں۔

حوالہ جات

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم