فیودور سلوگب (روسی:Фёдор Сологу́б  ؛ انگریزی:Fyodor Sologub؛ پیدائشی نام: فیڈور کُزمک تیترنیکوف؛ یکم مارچ1863 - 5 دسمبر 1927) روس  کے جانے مانے  شاعر،  ادیب ، ناول نگار ، ڈراما نگار اور مضمون نگار تھے۔ 1895ءمیں انھوں نے اپنی نظموں کامجموعہ شائع کیا۔ 1905ءمیں ان کی مشہور کتاب The Petty Demon‘‘خورد سال شیطان’’ شائع ہوئی ، اس کتاب نے فیڈور کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔[1]

فیودور سلوگب, 1910ء میں.

تعارف

ترمیم

یوں تو سلوگب  کا اصل میدان شاعری تھا مگر وہ   معاصر روسی ادیبوں اور شاعروں سے الگ تھے۔  انھوں نے اپنی کہانیوں میں نہ تو چیخوف کی طرح  لوگوں  کی زندگیوں  پر تبصرے کیے نہ ٹالسٹائی  کی طرح صفحات کے  ڈھیر لگادئے  اور نہ میکسم گورکی  کی طرح  مایوسی  یا انقلاب کی تحریک    چلائی ۔   انھوں نے اپنے خیالات کو پیش کرنے کے لیے ایک نیا طریقہ استعمال کیا   اور صرف چند پیراگراف میں  اپنی بات مکمل کرکے روسی ادب میں مختصر افسانہ نویسی ، حکایات  نگاری  کی روایت ڈال کر اپنے ہم عصروں میں سب سے ممتاز ہو گئے۔  مثال کے طور پر Adventures of a Cobble-Stone‘‘پتھر کی سر گذشت’’  (اصل نام Путешественник камень)میں سلوگب یہ بتانا چاہتے ہیں کہ قوت ارادی سے انسان منزل مقصود پر پہنچ کرجب مقصد سے غافل ہو جاتا ہے تو مخالف قوتیں اسے پسپا کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہیں۔[2] غفلت انسان کے لیے پیغام مرگ ہے ۔  بقول  علامہ اقبال

گر بقدر یک نفس غافل شدی دور صد فرہنگ از منزل شدی

‘‘میں نے رُک کر اپنے پاؤں سے کانٹا نکالنا چاہا اور اتنی دیر میں محمل نظر سے نہاں ہو گیا، میں ایک لمحے کے لیے غافل ہوا اور منزل  سے سو سال دور ہو گیا۔ ’’

روسی ادیب سلوگب کی  دوسری کہانی  Равенство  (ریوینسٹو ) یعنی مساوات (Equality ) بھی لاجواب ہے جس میں چھوٹی مچھلی بڑی مچھلی کے سامنے دعویٰ کرتی  ہے کہ ہمارے حقوق یکساں سے، تم مجھے نہیں کھا سکتی، تو بڑی مچھلی میں جواب دیا، اچھا، اگر تم مجھے کھا سکتی ہو تو تم کھا لو اور اخیر میں چھوٹی مچھلی نے بڑی مچھلی سے خود کہاکہ بہن مجھے کھالے۔  یہ سب کہانیاں سلوگب کی کتاب   The Sweet-Scented Name میں شامل  ہیں۔ جس کا ترجمہ سعادت حسین منٹو نے اپنی کتاب روسی افسانے میں کیا ہے۔ [3][4]

حوالہ جات

ترمیم
  1. "سلوگب کی کہانیاں"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  2. "روسی افسانے"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  3. "منٹو کے افسانے ۔ ریختہ"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ 
  4. "روسی افسانے ترجمہ از سعادت حسین منٹو"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ