فیٹ لیونارڈ سکینڈل (انگریزی: Fat Leonard scandal) ایک کرپشن سکینڈل ہے، جس میں امریکی بحریہ کے ساتویں بیڑے کی ہائی کمانڈ کے افسر ملوث تھے۔ یہ کیس "فیٹ لیونارڈ کرپشن سکینڈل" کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ فرانسس لیونارڈ امریکی فوج کو سامان سپلائی کرنے والی ایک بڑی نجی کمپنی کا سربراہ ہے جو اپنے موٹاپے کے باعث فیٹ لیونارڈ کے نام سے مشہور ہے۔ اس نے 2013 میں امریکی بحریہ کے سیونتھ فلیٹ کے افسروں کو ٹھیکے دینے کے صلے میں کروڑوں ڈالر نقد، تفریحی دوروں کے اخراجات، پر تعیش اشیاء بطور تحائف اور شراب و شباب فراہم کیا۔ اس کے بدلے میں اس نے متعدد کانٹریکٹس کے علاوہ حساس معلومات بھی حاصل کیں۔ تحقیقات کے بعد 2017 میں ایک ایڈمرل (جرنیل)، کئی اعلیٰ افسروں اور نجی کمپنی کے ایگزیکٹیوز سمیت 25 افراد پر مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ ملوث فوجی افسر عہدوں سے برطرف بھی ہوئے اور انھیں گرفتار بھی کیا گیا۔

حوالہ جات

ترمیم