مولانا قاری حنیف ملتانی رحمۃ اللہ علیہ

1930 پیدائش اور وفات 1995

عمر 65 سال

اسلام کے بہترین خطیبوں مین ان کا شمار ہوتا تھا۔ نہائت میٹھی زبان کے ساتھ ساتھ غلط عقائد پر مدلل گفتگو فرماتے۔ ان کی تقاریر سننے والے کے دل پر اثر کرتی ہیں ۔ دوران تقریر مجزوب رحمۃ اللہ علیہ کے اشعار بڑی خوبصورتی کے ساتھ پڑھتے تھے۔

مولانا قاری حنیف ملتانی رحمۃ اللہ علیہ ایک نابینا خطیب تھے۔ لوگون کا خیال ہے کہ وہ پیدائشی نابینا تھے ایسا ہرگز نہیں وہ 14 سال کی عمر میں کسی مہلک بیماری سے نابینا ہو گئے تھے۔ ان کے آبا و اجداد انڈیا ضلع کرنال پانی پت کے رہنے والے تھے۔

ان کو خطیب ایشیا اور شہنشاہ خطابت کا لقب بھی ملا ۔ قاری طیب رحمۃ اللہ علیہ ان کے استاد تھے۔ ان کا وقت عطاء اللہ شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے ساتھ بھی گذرا ۔ قاری صاحب کی اسناد پر عطاء اللہ شاہ بخاری رحمۃ اللہ علیہ کے دستخط موجود ہیں۔

ان کی اولاد میں سے دو بیٹے، قاری بلال حنیف اور قاری طاہر حنیف بالکل اپنے والد کے انداز میں تقریر فرماتے ہیں ۔ بہت سے لوگوں نے ان کا انداز اپنا کر شہرت حاصل کی جن میں سے قاری عبدالحنان صدیقی اور قاری رمضان صاحب شیخوپوری شامل ہیں


.