دوس جزیرہ عرب میں میں ایک قبیلہ کا نام ہے۔
دوس قبیلہ ازد کی ایک شاخ تھا۔ دوس عدثان بن عبد اللہ کی اولاد تھے جس کا سلسلہ نسب مالک بن نصر بن ازد سے جاملتا تھا۔ یہ تہامہ اور حیرہ ( عراق ) میں آباد تھے۔ بنو دوس نے حجر کے مقام پر کنانہ سے جنگ کی تھی۔ اس دن کو حجرۃ الدوس کہا جاتا تھا۔
قبائل ازد و دوس سعودی عرب کے موجودہ صوبہ عسیر میں اس مقام کے آس پاس آباد تھے جہاں آج ابہا کا مشہور شہر ہے۔ یہ شہر طائف سے یمن کو جانے والی شاہراہ پر مکہ سے تقریباً ساڑھے تین سو میل جنوب میں ہے۔ ابہا سے ایک سڑک بحیرہ قلزم کے ساحل پر جیزان کی سعودی بندر گاہ پہنچتی ہے اور دوسری شاہراہ مشرق میں خمیس مشیط سے ہوکر سرحد یمن کی طرف نجران جاتی ہے۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. اٹلس سیرت نبوی ڈاکٹر شوقی ابو خلیل، دار السلام ریاض سعودی عریبیہ