قربان مینار یا قربان گنبد ایران کے شہر ہمدان میں واقع ایک مسدسی شکل میں تعمیر شدہ تاریخی عمارت ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس میں حافظ عبد الاعلیٰ کا مقبرہ بھی ہے۔ تاہم عمارت و مینار کا تاریخی پس منظر یکساں نہیں ہے۔ دونوں کی تعمیر میں کافی سالوں کا فرق ہے۔ اس عمارت کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ صفوی دور حکومت کے خاتمے کے دور میں افغانوں کی بغاوت کے دوران ایک قربان نامی شخص نے اس جگہ مورچہ قائم کیا اور اہلیان علاقہ کی حفاظت کی۔ یہی وجہ ہے کہ اس جگہ کو ان کے نام سے موسوم کیا گیا۔ 1934ء میں جب اس عمارت کی مرمت جاری تھی تو وہاں ایک سرداب کا انکشاف ہوا جہاں چند قبریں بھی تھیں۔ 1976ء میں اس عمارت کو ایران کے قومی تاریخی ورثے کی حیثیت دی گئی۔



ماخذ
قربان گنبد یا قربان مینار،ہمدان، ایرانآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ urdumovies.net (Error: unknown archive URL)