قرض حسنہ
قرض حسنہ، سودی قرض کے مقابلے میں بولا جاتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ قرض دہندہ، قرض سے زائد کا مطالبہ نہ کرے اورادائیگی کا جو وقت آپسی رضامندی سے طے ہوا ہے اس سے پہلے تقاضا نہ کرے اور وقت مقررہ گزرجانے کے بعد تاخیر کی وجہ سے کسی زیادتی کا مطالبہ نہ کرے۔