قرۃ العین حیدر زندگی اور فن

قرۃ العین حیدر زندگی اور فن جمیل اختر کی کتاب ہے جسے اوکسفرڈ یونیورسٹی پریس نے چھاپا ہے۔ کتاب میں جمیل اختر نے قرۃ العین حیدر کو نہ صرف  قدرت کی طرف سے ایک توانا آواز قرار دیا بلکہ کتاب کے ذریعے قرۃ العین حیدر کی ذہانت اور تخلیقی صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ جمیل اختر نے قرۃ العین حیدر کے خاندانی پس منظر ، جوانی کی امنگوں، اسلوب اور ناولوں میں  دہرائے جانے والے موضوعات کا عمدگی سے احاطہ کیا ہے۔ جمیل اختر نے موضوع سے انصاف کرتے ہوئے قرۃ العین حیدر پر حتی الامکان مواد جمع کرکے اس کتاب میں مہارت سے سمویا ہے۔ جمیل اختر نے قرۃ العین حیدر کی تمام تصنیفات کی فہرست شامل کی ہے جس میں افسانے، انشائیے، فلمی تجزیے، تراجم، ناول اور اخباری مضامین شامل ہیں۔ قرۃ العین حیدر پر لکھی گئی کتابوں میں مستند ترین کتاب ہے[1]۔


حوالہ جات

ترمیم
  1. شی میگزین، فروری 2019