سورہ حجرات سے آخر تک قرآن مجید کی سورتوں کو مفصل کہتے ہیں، اس کے یہ تین حصّے ہیں، سورۂ حجرات سے بروج تک طوال مفصل اور بروج سے لم یکن تک اوساط مفصل اور لم یکن سے آخر تک قصار مفصل۔ سورۃ لم یکن الذین کفروا سے لے کر سورۃ الناس تک سورتوں کو قصار مفصل کہتے ہیں۔[1]

فجر و ظہر میں طوال مفصل پڑھے اور عصر و عشا میں اوساط مفصل اور مغرب میں قصار مفصل اور ان سب صورتوں میں امام و منفرد دونوں کا ایک ہی حکم ہے۔[2] 


حوالہ جات

ترمیم
  1. (بہارشریعت ،حصہ3،ص114)
  2. درمختار