قصبہ (تنفس)
قصبہ (bronchus) سے مراد پھیپھڑوں میں پائی جانے والی ان مخصوص نالیوں کی ہوتی ہے کہ جو ہوا کو نرخرہ (trachea) سے قصیبات (bronchioli) تک پہنچاتی ہیں ؛ ان میں کسی قسم کا تبادلۂ غازات رونما نہیں ہوتا بلکہ یہ صرف راستہ فراھم کرنے کا کام انجام دیتی ہیں۔ ان کی جمع قصبات (bronchi) کی جاتی ہے۔ ان کی تشکیل گویا ایسے ہوتی ہے کہ جیسے کسی درخت کے تنے سے شاخیں اور پھر ذیلی شاخیں نکلتی ہیں۔ ہوائی راستے کا یہ درخت حلق سے شروع ہوتا ہے اور ایک نالی کی صورت میں نیچے کی جانب بڑھ کر زاویہ قص (sternal angle) تک آنے کے بعد دو شاخوں میں بٹ جاتا ہے جن میں سے ہر ایک دائیں اور بائیں جانب کے پھیپھڑے میں داخل ہو جاتی ہے انہی کو قصبات یا bronchi کہتے ہیں۔