قطب شاہی علوی کھوکھر

عرب قبیلہ جس کا شجرہ نسب حضرت علی رضی اللہ عنہ سے ملتا ہے

زمان علی کھوکھر بن قطب حیدر غازی (قطب شاہی علوی اعوان) کا نام زمان علی تھا والدہ کا اسلامی نام بی بی زینب تھا جو کھوکھر راجپوت رئیس کی بیٹی تھی مزمل علی کلگان زمان علی اور در یتیم جہاں شاہ کی والدہ کا نام زینب ہی تاریخی کتب باب الاعوان زاد الاعوان، تاریخ اقوام پونچھ، تحقیق الاعوان وغیرہ میں لکھا ہے اور زمان علی کی اولاد قطب شاہی کھوکھر لکھی ہے وجہ تسمیہ کھوکھر میں کئی روایتیں بیان کی جاتی ہیں تقریباً تمام مصنفین اس ایک روایت پرمتفق نظر آتے ہیں کہ زمان علی کی والدہ اور بیوی دونوں کھوکھر رئیس کی راجمکماری تھی۔ اس لیے ان کی اولاد کھوکھر کہلانے لگی۔ اور زمان علی ہنود کے خلاف جہاد کیا کرتا تھا۔ راج کماری بھرت کو مسلمان کر کے نکاح کر لیا۔ بھرت کھوکھر اسی راج کماری بھرت کی اولاد سے ہیں۔ زمان علی کے دو فرزندان سجن اور وگھیرا تھے۔ سجن کے فرزند کوٹ کی 23ویں پشت میں مشہور روحانی بزرگ حضرت شمس الدین سیالوی گذرے ہیں۔ اور حضرت علی ؓ کے فرزند محمد حنفیہ کی اولاد سے قطب حیدر شاہ کے فرزند زمان علی کھوکھر کی اولاد سے ہیں وہ اعوان ہیں۔ زمان علی بن قطب حیدر شاہ کی اولاد سے بذیل گوتیں قابل ذکر ہیں۔ سیال، ملوک شاہی، قطب شاہی کھوکھر۔ زمان علی کھوکھر کی اولاد پاکستان آزاد کشمیر ومقبوضہ کشمیر کے مختلف اضلاع میں آباد ہے۔ مرات الاسرار میں گل رخ کھوکھرشہید کانام یہ بات تحقیق طلب ہے کہ گل رخ کھوکھرشہیدکس کی اولاد سے ہیں۔[1]

حوالہ جات

ترمیم
  1. تحقیق الانساب جلددوم ص 224 واعوان خبرنامہ اسلام آباد ص2۔