قلعہ کونوپیشٹے (چیک زبان میں: zámek Konopiště) چیک جمہوریہ کے مرکزی علاقہ میں ایک قلعہ ہے جو بینیشوف شہر کے قریب واقع ہے۔ یہ قلعہ 1887 سے 1914 تک آسٹریا-مجارستان شاہزادہ فرانز فرڈیننڈ کی رہائش گاہ تھا۔ یہ قلعہ رومانیت کی طرز تعمیر کی ایک شاندار مثال بھی ہے۔

قلعہ کونوپیشٹے
چیک جمہوریہ
مقام کی تاریخ
تعمیر1280ء (1280ء)

تاریخ

ترمیم

قلعہ کونوپیشٹے ایک مشهور شرافت کا قلعہ ہے جو بشپ ٹوبیاس نے 1280 میں تعمیر کیا۔ تاریخ کے صفحات میں قلعہ کونوپیشٹے کا پہلا ذکر 1318 ء میں ملتا ہے۔ اس قلعے کے بارے میں معلوم ہوتا ہے کہ چار مرتبہ دوبارہ تعمیر کیا گیا اور بہت سے چیک اور آسٹرین حکمرانوں کے ہاتھوں میں تها۔