قنولہ لگی گائے
قنولہ لگی گائے (انگریزی: Cannulated cow) یا فسچولیٹڈ(fistulated) گائے ایسی گائے ہوتی ہے جس پر جانوروں پر تحقیق کرنے والے سائنس دان زندہ گائے قنولہ لگاتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ زندہ گائے کے اندر جھانکنا مشکل ہے لہٰذا گائے کے معدے کو باہر سے ایک کھوکھلی چوڑی نلکی نما راستے سے جوڑا جاتا ہے۔ قنولہ لگی گائے کے معدے میں ایک سوراخ کیا جاتا ہے۔ اس سوراخ کے گرد ایک چھلا لگایا جاتا ہے جس کو ایک بڑے پلگ سے بند کیا جا سکتا ہے۔ چھلے کے گرد گائے کے زخم جلد بھر جاتے ہیں اور گائے چارے کو ویسے ہی ہضم کرتی رہتی ہے جیسے کہ سوراخ ہونے سے پہلے کرتی تھی۔گائے کے معدے میں سوراخ کرکے سائنس دان جان سکتے ہیں کہ اس کا معدہ کیسے خوراک کو ہضم کرتا ہے[1]۔