قورمہ برصغیر پاک و ہند کی مشہور و مقبول ڈش ہے جو اکثر دعوتوں اور شادیوں میں پیش کی جاتی ہے۔

اس کی تیاری میں گائے، بکرے  یا مرغی کا گوشت استعمال کیا جاتا ہے۔ دہی اور ٹماٹر ملا کر اس کی گریوی تیار جاتی ہے [1]۔

قورمے کی تراکیب  

ترمیم

قورمہ بنانے کی ترکیب بھی دوسرے کھانوں کی طرح ہے، اس میں پہلے گوشت یا سبزی (سبزی قورمہ) کو تیز آنچ پر پکایا جاتا ہے۔ روایتی طور پر گھی استعمال کیا جاتا ہے پھر گریوی تیار کی جاتی ہے [1]۔

گریوی کی تیاری میں زیادہ تر دہی کو استعمال کیا جاتا ہے۔پیاز کو الگ سے بھورا کرکے شامل کیا جاتا ہے۔ قورمہ اور دیگر "سالن" کی ترکیبوں کے مابین کافی فرق ہے جو عمومی طور پر گوشت یا چکن کے دوسرے پکوان میں نہیں ہوتا۔ مرچ اور ادرک کا استعمال اکثر کیا جاتا ہے ، لیکن تیاری میں بہت تنوع پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے قورمے کی ایک ہی قسم یا مختلف قسموں میں ذائقہ ایک جیسا نہیں ہوتا۔ ہندوستانی قورمے میں خلیج کے پتے یا سوکھے ہوئے ناریل کو بھی شامل کیا جاتا ہے۔

قورمے کی اقسام

ترمیم

قورمے کی چند اقسام مندرجہ ذیل ہیں:

  • قورمہ  گوشت
  • قورمہ پلاؤ
  • قورمہ   سبزی (پالک اور دیگر سبزیاں)
  • قورمہ شلجم
  • قورمہ بریانی

قورمہ پلاؤ

ترمیم

قورمہ پلاؤ چاول اور گوشت کی ڈش ہے جو زیادہ تر بکرے کے گوشت کے ساتھ بنایا جاتا ہے۔[2]

شاہی قورمہ  

ترمیم

شاہی قورمہ میں دیگر قورموں کے مقابلے میں لوازمات کی تعداد زیادہ ہوتی ہے، اس کی تیاری میں میوہ جات، بادام، پستہ، کاجو کا استعمال کیا جاتا ہے۔

چکن قورمہ

ترمیم

عوامی کھانے کی عادات کے بارے میں منعقدہ سروے کے مطابق انگلینڈ میں اکیسویں صدی میں چکن قورمہ نے چکن تکہ مصالحہ کو مقبولیت میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ جکن قورمے میں بادام، کوجو، ناریل، ناریل دودھ، کھوپرا، مغز کا اکثر استعمال ہوتا ہے جو اسے بے حد لذیذ بنا دیتے ہیں [3] [4]۔

نورتن قورمہ

ترمیم

نورتن قورمہ سبزیوں سے بنا قورمہ ہوتا ہے جس میں سبزیوں کے ساتھ پنیر یا پستے شامل کیے جاتے ہیں [5]۔ نو رتن کا مطلب نو جواہر ہے اور اس پکوان میں اکثر نو سبزیاں اور لوازمات شامل کیے جاتے ہیں۔

عید قورمہ

ترمیم

برصغیر پاک و ہند کے اکثر حصوں میں قورمہ عید الضحی کے موقع پر بکرے، گائے کے گوشت سے تیار ہونے والی روایتی پکوان ہے جس میں مصالحوں کا استعمال کم سے کم ہوتا ہے۔


حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب Perry, C. "Korma, Kavurma, Ghormeh: A family, or not so much?" in Hosking (ed.) Food and Language: Proceedings of the Oxford Symposium on Food and Cooking 2009, p. 254
  2. Singh, p. 154
  3. "Korma is nation's favourite curry as Brits shun spicy tastes"۔ Daily Telegraph۔ 7 October 2011۔ اخذ شدہ بتاریخ 22 فروری 2020 
  4. "Chicken tikka masala no longer Britain's favourite curry – here's the new titleholder", Daily Mirror, 07-10-17
  5. "Navratan Korma – Nine-gem Curry"۔ about.com۔ 04 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جون 2010