لائف از بیوٹی فل
لائف از بیوٹی فل (انگریزی: Life Is Beautiful) ہولوکاسٹ کے پس منظر میں بنائی گئی مزاحیہ ڈراما فلم ہے۔
لائف از بیوٹی فل | |
---|---|
فلم کا پوسٹر | |
ہدایت کار | Roberto Benigni |
پروڈیوسر | Gianluigi Braschi Elda Ferri |
تحریر | Roberto Benigni Vincenzo Cerami |
ستارے |
|
موسیقی | Nicola Piovani |
سنیماگرافی | Tonino Delli Colli |
ایڈیٹر | Simona Paggi |
پروڈکشن کمپنی | |
تقسیم کار | Miramax Films |
تاریخ نمائش |
|
دورانیہ | 116 minutes[1] |
ملک | اٹلی |
زبان | اطالوی جرمن انگریزی |
بجٹ | $20 ملین[2] |
باکس آفس | $229.2 ملین |
کہانی
ترمیمایک اطالوی کتاب فروش کی کہانی ہے جو باتونی ہے اور مضحکہ خیز حرکتیں کرتا ہے۔ اسے ایک غیر یہودی لڑکی سے محبت ہوجاتی ہے۔ وہ لڑکی اپنے منگیتر اور خاندان کے سامنے اطالوی یہودی نوجوان کے ساتھ بھاگ جاتی ہے۔ ان کا ایک بیٹا پیدا ہوتا ہے۔ بیٹے کا پسندیدہ کھلونا فوجی ٹینک ہے۔ دوسری جنگ عظیم شروع ہو چکی ہے۔ باپ بیٹے کو گرفتار کرکے ٹرین میں کیمپ منتقل کیا جاتا ہے۔ ماں غیر یہودی ہے اس لیے اسے کیمپ بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا جاتا لیکن وہ اصرار کرکے ٹرین پر سوار ہوجاتی ہے۔ کیمپ میں مردوں اور خواتین کو الگ الگ رکھا جاتا ہے اس لیے اس کے ساتھ جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ باپ کو بیٹے سے بہت محبت ہے۔ وہ مسلسل جھوٹ بولتا ہے تاکہ بچے کو احساس نہ ہو کہ وہ کسی مشکل میں ہیں۔ وہ کہتا ہے کہ ہم تفریح کے لیے سفر پر نکلے ہیں۔ ہم ایک کھیل میں شریک ہیں جس کے جیتنے والے کو انعام میں اصلی فوجی ٹینک ملے گا۔ کیمپ میں رہنے اور بیگار کرنے کے پوائنٹس ملیں گے۔ بچے کیمپ میں فوجیوں کی نظر سے چھپیں گے تو انھیں بھی پوائنٹس ملیں گے۔ کیمپ میں لوگوں کو اوون میں ڈال کر قتل کیا جارہا ہے لیکن باپ بچے کو ڈر سے بچانے کے لیے کہتا ہے کہ یہ سب کھیل ہے۔ تمام یہودی بچوں کو قتل کر دیا گیا لیکن وہ اسے سمجھاتا ہے کہ سب چھپ گئے ہیں اور تم بھی فوجیوں سے چھپے رہو۔ آخر جنگ ختم ہونے کی خبر آتی ہے اور نازی فوجی کیمپ چھوڑ کر بھاگنے کی فکر میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ باپ بیٹے کو ایک جگہ چھپاکر کہتا ہے کہ یہاں سے مت نکلنا۔ پھر بیوی کی تلاش میں نکلتا ہے اور خواتین کی عمارت میں گھسنے پر پکڑا جاتا ہے۔ فوجی اسے بندوق کے زور پر ایک کونے میں لے جاتا ہے لیکن وہ ایسے لیفٹ رائٹ کرتا ہوا چلتا ہے کہ بیٹا سمجھتا ہے کہ کھیل جاری ہے۔ اتحادی فوجیں آجاتی ہیں۔ بچے کو ماں مل جاتی ہے۔ ہٹلر کے فوجی کیمپ چھوڑ کے بھاگ چکے ہوتے ہیں۔ لیکن اس سے پہلے باپ کو قتل کردیتے ہیں۔ پوری فلم کو ہنس ہنس کر دیکھنے والے آخری منظر میں اداس ہوجاتے ہیں۔
ایوارڈ
ترمیملائف از بیوٹی فل کو بہترین غیر ملکی فلم سمیت سات آسکرز ملے جن میں مرکزی کردار ادا کرنے والے رابرٹو بینی نی کا بہترین اداکار کا ایوارڈ شامل ہے۔ فلم میں ہیروئن کا کردار ان کی اہلیہ نے ادا کیا۔ بینی نی ہی فلم کے ڈائریکٹر تھے اور انھوں نے یہ فلم ایک کتاب ’’ان دا اینڈ آئی بیٹ ہٹلر‘‘ یعنی ’’میں نے آخر میں ہٹلر کو ہرادیا‘‘ پر بنائی تھی۔ یہ کتاب ان کے والد نے لکھی تھی جو دوسری جنگ عظیم کے دوران میں جرمن کیمپ میں اسیر رہے تھے۔ پوپ جان پال نے لائف از بیوٹی فل کو اپنی پانچ پسندیدہ فلموں میں سے ایک قرار دیا تھا۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "LA VITA E BELLA (LIFE IS BEAUTIFUL) (12A)"۔ والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز موشن پکچرز۔ British Board of Film Classification۔ 26 نومبر 1998۔ 31 دسمبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 اگست 2013
- ↑ "Box Office Information for Life is Beautiful"۔ The Wrap۔ 19 جون 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 4 اپریل 2013
بیرونی روابط
ترمیمویکی اقتباس میں لائف از بیوٹی فل سے متعلق اقتباسات موجود ہیں۔ |
- Life Is Beautiful آئی ایم ڈی بی پر
- Life Is Beautiful ٹی سی ایم موویز ڈیٹا بیس (TCM Movie Database) پر
- Life Is Beautiful آل مووی پر
- Life Is Beautiful باکس آفس موجو (Box Office Mojo) پر
- Life Is Beautiful میٹاکریٹک (Metacritic) پر
- Life Is Beautiful روٹن ٹماٹوز (Rotten Tomatoes) پر
- Life Is Beautiful at the Arts & Faith Top 100 Spiritually Significant Films list
- Filming locations