لائی فائی (انگریزی: Li-Fi) ایک 5 جی ٹیکنالوجی ہے جس میں ڈیٹا منتقل کرنے کے لیے روشنی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ لائی فائی ایک مخصوص اصطلاح light fidelity کا اختصار ہے۔ اس ٹیکنالوجی میں لاسلکی کمیونیکیشنز کے لیے مرئی روشنی کا استعمال کیا جاتا ہے، جس کے ذریعہ ڈیٹا منتقلی کی رفتار انتہائی تیز ہوجاتی ہے۔ جبکہ وائی-فائی ٹیکنالوجی میں روایتی ریڈیو فریکوئینسیز استعمال کی جاتی ہیں۔ اس ٹیکنالوجی کو ایڈنبرا یونیورسٹی کے ایک پروفیسر ہیرالڈ ہاس (Harald Haas) نے ایجاد کیا ہے۔ ٹائم میگزین کے مطابق لائی فائی ٹیکنالوجی 2011ء کی بہترین ایجادات میں سرفہرست ہے۔[1]

لائی-اولین

خصوصیات ترمیم

تحفظ ترمیم

 
لائی-اولین

لائی فائی ٹیکنالوجی کی سب سے اہم خصوصیات تحفظ اور سیکیوریٹی ہے۔ روشنی کے ذریعہ ڈیٹا منتقلی کے دوران جو region بنتا ہے وہ انتہائی محدود ہوتا ہے، جہاں تک روشنی جاتی ہے وہیں تک اس کا دائرہ کار محدود ہوتا ہے، چنانچہ کسی بیرونی مداخلت کا امکان نہیں ہوتا۔ اس کی بجائے دیگر موجود ٹیکنالوجیز میں ریڈیو شعاعوں کے ذریعہ ڈیٹا منتقل کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے بیرونی مداخلت کا قوی امکان ہوتا ہے نیز اس کی وجہ سے رفتار بھی کمزور ہوجاتی ہے۔

رفتار ترمیم

لائی فائی ٹیکنالوجی کی دوسری اہم خصوصیات اس کی رفتار ہے، ڈیٹا منتقلی کے لیے دیگر ٹیکنالوجیوں میں ریڈیو شعاعوں کو استعمال کیا جاتا ہے جبکہ روشنی کی رفتار ریڈیو شعاعوں سے 10000 گنا زیادہ ہوتی ہے۔ اس لیے لائی فائی ٹیکنالوجی میں منتقلی کی رفتار انتہائی درجہ تیز ہوجاتی ہے۔

اخراجات ترمیم

اس ٹیکنالوجی کا ایک اہم فائدہ یہ ہے کہ زائد کیبلز اور بریجز کے اخراجات نہیں آتے، کیونکہ اس ٹیکنالوجی کی صورت میں انفراسٹرکچر (برقی روشنی) پہلے سے موجود ہوتا ہے۔ لیمپز، ٹیوب لائٹس وغیرہ کی شکل میں ایک کثیر تعداد برقی روشنی کی ہر جگہ موجود ہوتی ہے، اس میں سے ہر ایک بذات خود لائی فائی کے استعمال کے لیے طاقتور پلیٹ فارم مہیا کر سکتا ہے۔

حوالہ جات ترمیم