لاسلکی مقامی نیٹ ورک
لاسلکی مقامی علاقائی نیٹ ورک ایک لاسلکی علاقائی نیٹ ورک ہے جو دو یا اس سے زائد آلات کو لاسلکی تقسیم کے طریقے سے جوڑتا ہے (اکثر پھیلی ہوئی شعاعوں یا اوڈی ایف ایم ریڈیو کے ذریعے سے )۔ اس کا دائرۂ عمل محدود ہوتا ہے جیسے کہ گھر، اسکول، کمپیوٹر تجربہ گاہ یا دفتری عمارت۔ اس کے ذریعے صارفین کو یہ صلاحیت حاصل ہوتی ہے کہ وہ مقامی طور پر محیط علاقے میں گھوم سکیں اور پھر بھی جالکاری سے جڑے رہیں اور وسیع تر انٹرنیٹ کے فوائد حاصل کریں۔ زیادہ تر لاسلکی مقامی علاقائی نیٹ ورکس آئی ای ای ای 802.11 کے معیاروں پر مبنی ہیں، جو وائی فائی برانڈ کے نام سے بازار میں متعارف ہو چکے ہیں۔
لاسلکی مقامی علاقائی نیٹ ورکس کی مقبولیت کا سبب ان کی تنصیب (installation) اور استعمال کی آسانی ہے۔ تجارتی عمارتوں میں گاہگوں کو عموماً مفت فراہم کیا جاتا ہے۔ نیو یارک میں، ایک پہلا پروگرام شروع کیا گیا ہے تاکہ یہاں کی سبھی پانچ بستیوں کو لاسلکی انٹرنیٹ کی رسائی کو یقینی بنایا جاسکے۔[1]
تاریخ
ترمیماس قطعہ میں اضافہ درکار ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے مدد کر سکتے ہیں۔ (اکتوبر 2015) |
نارمن ابرامسن جو یونیورسٹی آف ہوائی کے پروفیسر رہے ہیں، نے دنیا کا پہلا لاسلکی کمپیوٹر مواصلاتی جالکاری قائم کیا، جس کا نام الوہانیٹ تھا (1971 میں برسرعمل)۔ اس کے لیے کم قیمت خنزیری شکل والے ریڈیو کا استعمال کیا گیا تھا۔ اس نظام میں سات کمپیوٹروں کو چار جزائر پر کام پر لگایا گیا تھا تاکہ اوآہو جزیرہ (Oahu Island) کے مرکزی کمپیوٹر سے بنا کمپیوٹر لائنوں کی موجودگی کے ربط قائم کیا جاسکے۔[2]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "NY Muni Wireless Network Launch in Sight"۔ Internet News۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 03 نومبر 2010
- ↑ "History of Wireless"۔ Johns Hopkins Bloomberg School of Public Health۔ 10 فروری 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 17 فروری 2007