لامعید اعشاریہ (non-repeating decimal)، ایسے اعشاریہ اعداد کو کہا جاتا ہے کہ جو لامتناہی تو ہوتے ہیں مگر معید اعشاریہ اعداد کی طرح خود کو دہراتے نہیں ہیں اور ان میں کوئی اعادی نظام نہیں پایا جاتا؛ اسی وجہ سے ان کو لامعید[1] کہا جاتا ہے یعنی ان میں اعادہ نہیں ہوتا۔ ایک ایسا اعشاریہ عدد کہ جو نا تو معید ہو اور نا ہی انتہائی (terminating) ہو تو اس کو غیرناطق اعداد کی علامت جانا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر Pi کی قدر، جسے عام حساب کتاب میں 3.142 لیے لیا جاتا ہے اصل میں ایک لامتناہی 3.14159265358979323846... عدد ہے جو نا تو اپنے آپ کو دہراتا ہے اور نا ہی کہیں اس کا اختتام ہوتا ہے۔ گو کہ لامعید اعشاریہ میں اعادہ نہیں ہوتا لیکن اس کے باوجود ان میں ایک ضابطہ یا مخصوص انداز پایا جا سکتا ہے؛ مثال کے طور پر 0.14114111411114... کے عدد پر اگر غور کیا جائے تو اس میں ایک قاعدہ یا ضابطہ نظر آتا ہے کہ ہر بار عدد 4 کے بعد ایک عدد 1 کا اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے لیکن چونکہ یہ ضابطہ یا انداز کبھی اپنے آپ کو دہراتا نہیں یا اپنا اعادہ نہیں کرتا اس لیے اسے لامعید اعشاریہ تسلیم کیا جائے گا۔

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. ایک اردو آن لائن لغت میں لفظ لا اور لفظ معید کا اندراج۔