لانچ ونڈو
لانچ ونڈو (انگریزی: Launch window) یا لانچ پیریڈ وہ دن ہوتے ہیں جب کوئی خلائی مشن بھیجا جا سکتا ہے۔کسی بھی خلائی مشن کو لانچ کرنے کے لیے بہت سے پیرامیٹرز کو دیکھنا ہوتا ہے جس میں مقامی موسم، لانچ کے ٹارگٹ کی پوزیشن اور بہت سی دوسری چیزیں ہوتی ہیں- ان تمام پیرامیٹرز کو دیکھ کر وہ بہترین وقت چنا جاتا ہے جب سپیس کرافٹ کم سے کم ایندھن کے استعمال سے مطلوبہ ہدف تک پہنچ سکتا ہے- مثال کے طور پر اگر سپیس کرافٹ کو سپیس اسٹیشن تک جاناہے تو لانچ ایسے وقت کرنا ضروری ہے کہ کم سے کم وقت میں راکٹ سپیس اسٹیشن تک پہنچ جائے- اس لیے لانچ ہر وقت نہیں کی جا سکتی صرف کچھ مخصوص اوقات پر ہی کی جا سکتی ہے- ان اوقات کو لانچ ونڈو کہا جاتا ہے- لانچ ونڈو چند گھنٹوں سے چند دنوں تک ہو سکتی ہے- کسی سیارے مثلاً زہرہ یا مریخ پر مشن بھیجنا ہو تو لانچ ونڈو کئی ہفتوں کی ہو سکتی ہے- اگر ایک لانچ ونڈو کسی وجہ سے مس ہو جائے (مثلاً کسی فنی خرابی کی وجہ سے لانچ بروقت نہ ہو سکے) تو پھر لانچ کو اگلی ونڈو تک ملتوی کر دیا جاتا ہے جو چند گھنٹوں بعد بھی ہو سکتی ہے اور بعض اوقات کئی سالوں بعد بھی آ سکتی ہے- مثلاً مریخ کی لانچ ونڈو چند ہفتوں تک ہوتی ہے- اگر یہ ونڈو مس ہو جائے تو اگلی لانچ ونڈو اڑھائی تین سال بعد آتی ہے۔