لاڈو
گھریلو طور پر پسند کیا جانے والا کھیل ہے جو ایک سے زائد اور چار کھلاڑیوں میں کھیلے جانے والا کھیل ہے لاڑو کا میں کھیل کا میدان گتے پر چھپا ہوتا ہے جس میں چار بڑے خانے بنے ہوتے ہیں اور ان خانوں میں مخصوص شکل کی گوٹیاں رکھی جاتی ہیں خانوں اور گوٹیوں کا رنگ ایک جیسا ہوتا ہے آٹھ سٹاپ ہوتے ہیں کھلاڑی کو اپنی گوٹیاں مخصوص چھوٹے خانوں سے گزار کر مخصوص جگہ پر لے جانا ہوتا ہے جسے تاج بھی کہا جاتا ہے اس سے آگے جا کر گوٹی جیت جاتی ہے اس طرح ہر کھلاڑی اپنی اپنی گوٹیوں کی جیت کے لیے کوشش کرتا ہے گوٹیاں پانسا پر درج اعداد کے مطابق حرکت کرتی ہیں جسے ایک ڈبیا کو ہلا کر پھینکا جاتا ہے پانسا میں اس ترتیب سے نمبر درج کیے جاتے ہیں کہ پانسا کے رخ اور رخ کے الٹ درج نمبروں کو جمع کیا جائے حاصل جواب سات ہوتا ہے گوٹیوں کو جیتنے کے لیے چھپن خانوں کا سفر طے کرنا ہے یہ دلچسپ کھیل اور مزے دار کھیل ہے کھلاڑی کھیل سے پہلے قوائدوضوابط طے کرتے ییں سس کھیل کی جیت میں کھلاڑی کی قسمت اور دماغ کا اہم کردار ہوتا ہے