لاگ بک
لاگ بک (انگریزی: Logbook) اپنے آغاز میں اہم واقعات کو کسی آبی جہاز کی روانگی، دوران سفر اور شروع سفر سے منزل تک پہنچنے رقم کیے جاتے تھے۔ یہ جہاز رانی کے دوران بے حد ضروری تھا اور کم از کم اس میں ہر دن کوئی ایک اندراج کی سخت ضرورت تھی۔
جدید دور میں اس کے کئی شعبوں میں اور استعمالات ہوتے ہیں۔ مثلًا طبی دیکھ ریکھ میں یہ ضروری ہوتا ہے کہ تیمار دار مقررہ وقت پر درجۂ حرارت کو دیکھے یا مریض کو دوا دے۔ اس کا باضابطہ اندراج ہوتا ہے۔ اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ انسانی بھول چوک سے بچنے کے علاوہ ایک منظم معلومات یکجا رہتی ہیں۔ یہ معلومات سے مریض کے فکر مند عزیز و اقارب تیمار داری کی فطری کیفیت بھی جانچ سکتے ہیں اور مریض کی سدھرتی یا بگڑتی طبیعت دیکھ سکتے ہیں۔ تیمار داروں میں بھی یہ فائدہ ہوتا ہے کہ اگر چوبیس گھنٹے کی میعاد میں ایک تیمار دار اپنا کام ختم کر کے چلا جاتا ہے تو دوسرے تیمار دار کو مریض کی طبیعت کا جائزہ لینے، دوا دینے اور درکار سہولت فراہم کرنے میں مدد ملتی ہے۔
لاگ بک کے استعمالات کی کچھ مثالیں
ترمیملاگ بک کو ہر شعبہ حیات کے لوگ استعمال کرتے ہیں تاکہ وہ متعدد قسم کی معلومات کو ایک جگہ میں جمع کر سکیں۔ صنعتی اشیا میں خام مواد کی آمد اور اس کے استعمال کے ضمن میں لاگ بکوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ جیسا کہ اوپر کے قطعے میں مذکور ہے، اسپتال میں شریک مریضوں کی کیفیتوں پر لاگ بک بنائے جاتے ہیں۔ حفاظتی دستوں سے جڑے لوگ اپنے دوروں کو لاگ بکوں میں قلمبند کرتے ہیں۔ لاگ بکوں کو بڑے مالی اداروں کی مالی صحت کا جائزہ لینے کے کام میں لایا جاتا ہے۔ اسی کی مدد سے کام کی جگہ پر ملازم کی اثر انگیزی کو جانچا جاتا ہے۔ لاگ بک کی خوبی یہ ہے کہ وہ کوئی ایک مقصد یا ایک طرز پر تیار نہیں ہوتی اور عند الضرورت کوئی بھی اپنی ضرورت اور مقاصد کی تکمیل کے لیے اپنے حساب سے بروئے کار لا سکتا ہے۔[1]