لاہیما قومی پارک
لاہیما قومی پارک Lahemaa National Park شمالی ایسٹونیا کا ایک پارک ہے جو دار الحکومت تالن سے 70 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔ خلیج فن لینڈ پارک کے شمال میں ہے اور رالن۔نروا ہائی وے (E20) جنوب میں ہے۔ اس کا رقبہ 747 مربع کلومیٹر، بشمول 275 مربع کلومیٹر سمندری علاقے، پر محیط ہے۔ اسٹونیا کا یہ پہلا علاقہ ہے جسے سابق سوویت یونین کا قومی پارک نامزد کیا گیا تھا۔ یہ ایسٹونیا کا سب سے بڑا پارک ہے اور یورپ کے سب سے بڑے قومی پارکوں میں سے ایک ہے۔ اس کے چارٹر میں شمالی اسٹونین کے مناظر، ماحولیاتی نظام، حیاتیاتی تنوع اور قومی ورثے کے تحفظ، تحقیق اور فروغ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔[1][2]
لاہیما قومی پارک | |
---|---|
آئی یو سی این زمرہ دوم (قومی پارک) | |
ویرو بوگ ((استونیائی: Viru raba)) | |
مقام | اسٹونیا |
رقبہ | 747 کلومیٹر2 (288 مربع میل) |
ویب سائٹ | Lahemaa National Park |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Lahemaa Rahvuspark in Estonia Protected Planet
- ↑ Estonica, Lahemaa National Park: from coastal drumlins to Kõrvemaa آرکائیو شدہ 2007-06-10 بذریعہ وے بیک مشین, Estonica, Encyclopedia About Estonia