لمبی میعادی یاد داشت
لمبی میعادی یاد داشت یا طویل میعادی یاد داشت (انگریزی: Long-term memory) معلومات کو وسیع تر عرصے تک حافظے میں بنائے رکھنے کو کہتے ہیں۔ اگر کوئی شخص محض کچھ لمحوں پہلے، گھنٹوں پہلے یا دہوں پہلے کے واقعے کو یاد رکھ سکتا ہے، تو یہ لمبی میعادی یاد داشت کے زمرے میں آتا ہے۔ اس تعلق سے کچھ اہم باتیں اس طرح ہیں:
- لمبی میعادی یاد داشت معلومات کے وسیع عرصے تک بر قرار رہنے کا نام ہے۔ یہ لا شعوری کا نتیجہ ہوتا ہے۔ یہاں معلومات شعور یا واقفیت کے دائرے سے باہر ہوتے ہیں۔ کچھ یادیں بہ آسانی انسان کو دوبارہ محسوس ہوتی ہیں جب کہ کچھ تک مشکل سے رسائی ہوتی ہے۔
- ہر یاد داشت ایک جیسی نہیں ہوتی۔ کچھ تو دماغ ہر فوری چھا جاتی ہیں جب کہ دیگر کم زور ہو سکتی ہیں اور ان کی یاد دہانی کے لیے کسی متعلقہ شے کا وجود یا پھر کسی شخص کی راست یاد دلانے کی کوشش شامل ہو سکتی ہے۔ زیادہ اہم معلومات آسانی سے یاد آتی ہے۔ مثلًا ایک آدمی کو ممکن ہے اپنی شادی یاد رہے۔ وہ ان لڑکیوں کے نام یا صورتوں کو ممکن ہے بھول جائے جن سے رشتے کی طے شدگی کے دوران اس نے گاہے بہ گا ہے ملاقات کی ہو۔
- وہ یادیں جن کا تذکرہ یا جس عمل کو مکرر انجام دیا جاتا ہو، بار بار یاد آ سکتا ہے۔ ان یادوں کا بار بار تذکرہ یا وہی عمل کی دوبارہ تعمیل دماغ کی نسوں کی جال کاری کو مزید تقویت فراہم کرتا ہے جہاں معلومات کو ایک مخصوص رمز میں محفوظ کیا جاتا ہے۔ اس کی وجہ سے معلومات کی یاد دہانی آسان ہو جاتی ہے۔ وہ باتیں جن کی بار بار یاد دہاںی نہیں کی جاتی ہے اور نہ اس جیسے عمل کو مکرر کیا جاتا ہے، ممکن ہے مدھم پڑ جاتی ہیں اور ان کی یاد کم زور ہو جاتی ہے یا ممکن ہے اسے فراموش کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ موجودہ معلومات کو جلد دیگر معلومات سے بدل دیا جاتا ہے۔[1]