لوئی ویل، کینٹکی فائرنگ واقعہ 2023ء

10 اپریل 2023ءکو لوئی ول، کینٹکی میں اولڈ نیشنل بینک میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں چار افراد[1] ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے۔ [2] فائرنگ کرنے والے کی ہلاکت کی بھی تصدیق کر دی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ آٹھ افراد کو مقامی ہسپتالوں میں لے جایا گیا ہے، جن میں دو پولیس افسران بھی شامل ہیں۔ فائرنگ کرنے والے سمیت پانچ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ [3]

واقعہ

ترمیم

فائرنگ کا واقعہ لوئی ول سلگر فیلڈ اور واٹر فرنٹ پارک کے قریب ایسٹ مین اسٹریٹ پر اولڈ نیشنل بینک کی ایک عمارت میں ہوا۔ [4][5] شوٹر نے AR-15 طرز کی رائفل کا استعمال کیا۔ یہ واقعہ صبح ساڑھے آٹھ بجے کے قریب آیا۔ [6] ایک خاتون جو اس واقعہ کی گواہ ہے نے بتایا کہ اس نے ایک شخص کو ہوٹل کے داخلی دروازے کے قریب لیٹتے ہوئے دیکھا۔ [5] 10:15 کے قریب  میٹرو پولیس ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ فائرنگ کرنے والے کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ [6]

متاثرین

ترمیم

اس واقعے میں فائرنگ کرنے والے سمیت چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ آٹھ زخمیوں کو صبح ساڑھے دس بجے کے قریب مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ [5][7]

مجرم

ترمیم

مجرم کی شناخت لوئی ول کے 25 سالہ کونر اسٹرجن (1997 یا 1998 - اپریل 10، 2023) کے طور پر ہوئی۔ اسٹرجن 2020ء سے اولڈ نیشنل بینک میں سابق ملازم تھا [8] اس نے صبح اکیلے فائرنگ کی اور پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد اس کی موت ہو گئی۔ [2] پولیس نے کہا کہ اس کا اسی بینک سے تعلق تھا، [9] اور خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ذہنی صحت کے مسائل سے دوچار تھا۔ [2][10]

تحقیقات

ترمیم

فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن اور بیورو آف الکوحل، ٹوبیکو، آتشیں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد اس واقعے میں مدد کر رہے ہیں۔ [2] پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے۔ [11] پولیس نے فوری طور پر مجرم کی شناخت جاری نہیں کی۔ [9] ابتدائی ذرائع کے مطابق، شوٹنگ کا تعلق بینک ڈکیتی سے نہیں لگتا۔

رد عمل

ترمیم

کینٹکی کے گورنر اینڈی بیشیر، جو متعدد متاثرین کے دوست تھے، نے ٹویٹ کیا کہ اور اس واقعہ پر سخت رد عمل کا اظہار کیا اور تمام متاثرین اور لوئی ول شہر کے لیے دعائیں مانگی ہیں۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. Curadhan Powell (2023-04-10)۔ "4 killed, 8 hurt in Louisville shooting; shooter is also dead"۔ WLKY (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اپریل 2023 
  2. ^ ا ب پ ت "Louisville shooting live updates: 4 victims killed inside bank, 9 injured"۔ ABC News (بزبان انگریزی)۔ April 10, 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ April 10, 2023 
  3. Curadhan Powell (2023-04-10)۔ "4 killed, 8 hurt in Louisville shooting; shooter is also dead"۔ WLKY (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اپریل 2023 
  4. "Louisville shooting: At least 5 dead, 6 in hospital as police investigate - National | Globalnews.ca"۔ Global News (بزبان انگریزی)۔ April 10, 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اپریل 2023 
  5. ^ ا ب پ "5 dead, 6 injured after gunman opens fire in downtown Louisville office building"۔ WDRB (بزبان انگریزی)۔ April 10, 2023۔ April 10, 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اپریل 2023 
  6. ^ ا ب Dustin Vogt (April 10, 2023)۔ "LMPD: 5 dead, 6 injured including officer from downtown Louisville shooting; suspect 'neutralized'"۔ WAVE3 (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ April 10, 2023 
  7. Curadhan Powell (2023-04-10)۔ "4 killed, 8 hurt in Louisville shooting; shooter is also dead"۔ WLKY (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اپریل 2023 
  8. FOX3 Now Staff (2023-04-10)۔ "Alleged Shooter identified as 25-year-old National bank employee, Connor Sturgeon"۔ FOX3 Now (بزبان انگریزی)۔ 10 اپریل 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اپریل 2023 
  9. ^ ا ب "What we know about the downtown Louisville shooting that killed multiple people"۔ WLKY (بزبان انگریزی)۔ 2023-04-10۔ April 10, 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اپریل 2023 
  10. "Live Updates: Louisville bank shooting leaves 5 dead, 6 injured"۔ NBC News (بزبان انگریزی)۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اپریل 2023 
  11. N'dea Yancey-Bragg and Rae Johnson۔ "5 killed, 6 injured in downtown Louisville shooting, police say; suspected shooter dead; live updates"۔ USA TODAY (بزبان انگریزی)۔ April 10, 2023 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اپریل 2023