لوحہ

کا لفظ چھوٹی سی لوح یا تختی کے لیے استعمال ہوتا ہے اور اس کو انگریزی میں

لوحہ کا لفظ چھوٹی سی لوح یا تختی کے لیے استعمال ہوتا ہے اور اس کو انگریزی میں tab کہا جاتا ہے جس کی جمع اردو میں لوحات (یا لوحین) اور انگریزی میں tabs آتی ہے۔ tab کے لیے اردو میں متعدد دیگر الفاظ بھی آتے ہیں مثال کے طور پر برگ، برگہ اور تکمہ یا کارڈ وغیرہ لیکن یہ تمام جگہوں پر انگریزی tab کے لیے یکساں استعمال نہیں کیے جا سکتے، مثال کے طور پر انگریزی tab جہاں tablet کے متبادل پر آتا ہو وہاں اس کو برگہ یا کارڈ کہنا مناسب نہیں ہوگا۔ لوح سے بنا ہوا لفظ لوحہ نا صرف یہ کہ اردو لغات میں موجود ہے بلکہ tab کے تمام اقسام کے استعمالات پر یکساں مستعمل ہوتا ہے۔