لوسر
لوسر، تبت میں بودھ مذہب کے پیروکاروں میں منایا جانے والا ایک تہوار ہے[1]۔ علاقوں کے حساب سے مختلف تاریخوں پر یہ تہوار منایا جاتا ہے، جو (تبت ، بھوٹان ، نیپال ، ہندوستان) کی روایت پر منحصر ہے[2]۔ یہ تہوار نئے سال کا تہوار ہے، جو لونیسولر تبتی کیلنڈر کے پہلے دن منایا جاتا ہے، جو گریگوریائی تقویم کے حساب سے فروری یا مارچ کی تاریخ کے مساوی ہے۔ 2020 میں، نیا سال 24 فروری کو شروع ہوا اور اسی مہینے کی 26 تاریخ تک تقریبات جاری رہیں[3]۔ اس سے دی ایئر آف میل ریٹ کا بھی آغاز ہوا۔ اسی قسم کے تہوار کو نیپال میں لوچھر کہا جاتا ہے جو تقریباً تبت میں منائے جانے والے لوسر نامی تہوار آٹھ ہفتے پہلے منایا جاتا ہے[4]۔
تاریخ
ترمیملوسر کی تاریخ بہت پرانی ہے، اس کی تاریخ تبت میں بدھ مت کی آمد سے شروع ہو تی ہے۔ اور اس کی جڑیں بون مذہب کے موسم سرما میں بخور جلانے والی رسم سے ملتی ہیں۔ نویں تبتی بادشاہ، پڈ گنجیل (617-698) کے دور میں ، کہا جاتا ہے کہ یہ رواج فصل والے تہوار کے ساتھ مل کر، سالانہ لوسر نامی تہوار کی شکل میں سامنے آیا۔
تقریبات
ترمیملوسر، 15 دنوں تک منایا جاتا ہے، جن میں شروع کے تین دنوں میں اہم و مرکزی تقریبات ہوتی ہیں۔ لوسر کے پہلے دن ، چانگ کول نامی ایک مشروب چھانگ (تبتی نیپالی بیئر کی ایک قسم ) سے تیار کی جاتی ہے۔ لوسر کا دوسرا دن کنگز لاسار (گائپو لوسر) کے نام سے جانا جاتا ہے لوسر چینی نئے سال اور منگولین نئے سال کے قریب یا اسی دن ہوتا ہے۔
تبت میں، مختلف رسم و رواج اس تہوار کے دن سے منسوب ہیں:
اہل خانہ اپنے گھروں کی اچھی طرح صفائی کرکے کچھ دن پہلے ہی لوسر کی تیاری کرتے ہیں۔ خوشبودار پھولوں سے گھروں اور ان کی دیواروں سے سجاتے ہیں۔ اور بخور کے طور پر جلانے کے لیے مختلف قسم کی خوشبو دار لکڑیاں اکٹھا کر تے ہیں۔ قرضے وغیرہ اس موقع سے چکائے جاتے ہیں، جھگڑے اور تنازعات وغیرہ حل کیے جاتے ہیں۔ نئے کپڑے پہننے کا اہتمام کیا جاتا ہے اور خاص قسم کے پکوان کا انتظام کیا جاتا ہے، ایک پسندیدہ مشروب چانگ ہے (جو کی شراب) جسے گرما گرم پیش کیا جاتا ہے۔
بھوٹان میں لوسر کے رواج پڑوس کے تبت کے رسم و رواج سے ملتے جلتے ہیں ، لیکن اس سے مختلف ہیں[5]۔ بھوٹان میں اس تہوار کو منانے کا جدید انداز 1637 میں شروع ہوا ، جب شبدرنگ نگاوانگ نامگیال نے پنکھا ژونگ کی تکمیل پر افتتاحی تقریب کے ساتھ اس کی یاد منائی ، جس میں بھوٹانی پورے ملک سے اپنے اپنے خطوں کی پیداوار پیش کش کے طور پر لانے کے لیے آئے تھے، یہ ایک رسم ہے جو لوسر کی روایتی کھانوں کے دوران کھائے جانے والے مختلف قسم کے کھانے کی چیزوں میں آج بھی اس کی عکاسی ہوتی ہے[6]۔ اس موقع پر کھائے جانے والے روایتی کھانے میں گنے اور سبز کیلے شامل ہیں ، جو مبارک سمجھے جاتے ہیں۔ بھوٹان میں ، پکنک منانا، ناچنا، گانا، ڈارٹ کھیلنا، تیر اندازی اور نذرانہ پیش کرنا سب روایات ہیں۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "http://www.bbc.co.uk/religion/religions/buddhism/holydays/losar.shtml" روابط خارجية في
|title=
(معاونت) - ↑ "https://books.google.com/books?id=urbWAAAAMAAJ" روابط خارجية في
|title=
(معاونت) - ↑ "https://www.google.com/search?ei=DNU_WvDeK4PGmQGEjqaIAw&q=Losar+2020&oq=Losar+2020&gs_l=psy-ab.3..0l3.10631.11240.0.11623.5.5.0.0.0.0.90.395.5.5.0....0...1c.1.64.psy-ab..0.5.392...0i67k1j0i22i30k1.0.Jttk7jiUiVg" روابط خارجية في
|title=
(معاونت) - ↑ "https://books.google.com/books?id=SB9mAAAAMAAJ" روابط خارجية في
|title=
(معاونت) - ↑ "http://www.festival.si.edu/blog/2013/losar-community-building-and-the-bhutanese-new-year/"۔ 28 فروری 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ روابط خارجية في
|title=
(معاونت) - ↑ "http://www.festival.si.edu/blog/2013/losar-community-building-and-the-bhutanese-new-year/"۔ 28 فروری 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ روابط خارجية في
|title=
(معاونت)