لون سروائیور جس کے لغوی معنی ہیں۔ 'تنہا مہم جو' ہالی ووڈ میں 2013ء میں بننے والی مووی ہے۔ فلم کا موضوع افغانستان میں امریکی فوجیوں اور افغانی طالبان کی لڑائی کے بارے میں ہے ۔

Lone Survivor (2013)
ہدایت کارPeter Berg
پروڈیوسرPeter Berg

Sarah Aubrey
Randall Emmett
Norton Herrick
Barry Spikings
Akiva Goldsman
Mark Wahlberg
Stephen Levinson

Vitaly Grigoriants
تحریرPeter Berg
ستارےMark Wahlberg

Taylor Kitsch
Emile Hirsch
Ben Foster

Eric Bana
تاریخ نمائش
November 12, 2013
دورانیہ
122 منٹ
ملکامریکا
زبانانگریزی
بجٹ$40 million

پس منظر

ترمیم

فلم کی کہانی کا ماخذ ایک حقیقی واقعہ ہے اور وہ ہے مشن ریڈ ونگ جس کا اردو مفہوم "مہم سرخ پَر " ہے۔ اس مہم پر کل چار افراد گئے تھے جن کا مقصد افغان طالبان لیڈر احمد شاہ کو ٹھکانے لگانا تھا۔ مہم کے آخر میں ٹیم کا ایک فرد مارکوس لٹرل زندہ بچا تھا ۔

 
آپریشن ریڈ ونگ پر جانے سے پہلے مہم میں شامل فوجیوں کا گروپ فوٹو

کہانی

ترمیم

افغانستان میں بگرام ایئر بیس پر افغان طالبان رہنما "احمد شاہ" کو مارنے کے لیے ایک مشن ترتیب دیا جاتا ہے۔ مہم کے دوران اپنے ٹارگٹ کے نزدیک ہونے کے باوجود وہ لوگ اسے مار نہیں پاتے، بلکہ الٹا طالبان ان پر حاوی ہونے لگتے ہیں۔ لڑتے بھڑتے مرتے کٹتے ان میں سے صرف ایک سپاہی مارکوس لوٹرل بچتا ہے اور وہ ایک گاؤں میں پناہ لیتا ہے۔ جہاں اس گاؤں کا ایک فرد محمد گلاب اس کی نہ صرف مدد کرتا ہے بلکہ طالبان سے بچانے کے لیے اپنی جا ن پر کھیل جاتا ہے۔

حاصل کلام

ترمیم

فلم کی کہانی میں بہ ظاہر تو دو اقوام کی برائیوں کو دکھایا ہی گیا ہے مگر فلم کا بنیادی نکتہ دو مختلف قوموں کے اچھائی کو بھی نمایاں کرنا ہے۔ جیسے کہ مہم کے شروع میں جب وہ ٹیم کے لوگ کسی مقامی گدڑیئے کی نظروں میں آجاتے ہیں تو ٹیم میں سے اکثر کا خیال ہوتا ہے کہ اپنی مہم کو بچانے کے لیے ان گدڑیوں کو مار دینا چاہیے۔ مگر ہیرو مارکوس اپنے مثبت خیالات اور انسان دوست رویے کی وجہ سے ان کو چھوڑ دینے پر زور دیتا ہے۔ وہی گدڑیے ان سے آزادی پا کر فورا طالبان کو خبر کر دیتے ہیں جس کے نتیجے میں پوری ٹیم خطرے کی زد میں آجاتی ہے۔ اور بعد میں تین افراد مارے بھی جاتے ہیں۔ اس طرح ایک امریکی کے بے غرض انسانی ہمدردی کو دکھایا گیا ہے۔ دوسری طرف اسی طرح پشتون ولی کی صورت میں بھی صدیوں پرانی افغان مہمان نوازی اور انسانیت پر جان قربان کردینے کے جذبے کو نمایاں کیا گا ہے جب مارکوس اس کے گاؤں میں پناہ لیتا ہے اور توقع کے مطابق طالبان اسے اٹھانے آدھمکتے ہیں۔ ایسے موقعے پر محمد گلاب طالبان سے لڑائی مول لیتا ہے مگر نہتے اور زخمی امریکی فوجی مارکوس کو بچانے کے لیے اپنی اور اپنے قبیلے کی جان کو داؤ پر لگا دیتا ہے ۔

اعزازات

ترمیم

فلم کئی ایوارڈز کے نامزد ہوئی اور کئی ایوارڈ حاصل بھی کیے ۔

نامزدگی

ترمیم
  1. 86 ویں اکیڈمی ایوارڈ برائے بہترین صوتی تدوین
  2. 86 ویں اکیڈمی ایوارڈ برائے بہترین صوتی اثرات
  3. Cinema Audio Society Awards
  4. Motion Picture Sound Editors Golden Reel Awards
  5. 18th Satellite Awards
  6. Writers Guild of America Awards
  7. 40th Saturn Awards
  8. 2014 Teen Choice Awards

حاصل کردہ

ترمیم
  1. 2013 Las Vegas Film Critics Society Awards
  2. 19th Critics' Choice Awards برائے بہترین ایکشن فلم
  3. 19th Critics' Choice Awards برائے بہترین ایکشن فلم اداکار
  4. 20th Screen Actors Guild Awards برائے Best Stunt Ensemble in a Motion Picture

بیرونی روابط

ترمیم

مزید پڑھیے

ترمیم
 
آپریشن ریڈ ونگ کا مرکزی فرد "مارکوس لٹرل