لوکل ببل
لوکل ببل (انگریزی: Local Bubble) وہ ریجن یا علاقہ ہے جس میں ہمارا نظام شمسی غبارے کی طرح ایک خول کے اندر موجود ہے اور یہ خول خلاء کے ایک مخصوص اور وسیع ریجن کے وسط میں ہے۔ یہ ریجن کم کثافت، زیادہ درجہ حرارت والے پلازمہ پر مشتمل ہے اور ایک ہزار نوری سال کے رقبے پر پھیلا ہے اور اس کے اندر موجود خول ٹھنڈا، کثیف، نیوٹرل گیس اور دھول سے بھرا ہے جس کے اندر ہمارا نظام شمسی موجود ہے۔ یہ غبارہ کیسے اور کب وجود میں آیا اور نظام شمسی اس کے وسط میں کس طرح تیر رہا ہے، یہ ماہرین کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔ ہارورڈ سمتھ سونین سینٹر فار آسٹرو فزکس کے ماہرین فلکیات پر مشتمل ایک ٹیم نے لوکل ببل کا اب تیار ہونے والا درست ترین خاکہ تیار کیا ہے۔ اس کے مشاہدے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ لوکل ببل کروڑوں سال قبل سُپر نووا ستاروں کے دھماکوں کی وجہ سے اجرام فلکی کے درمیان پائے جانے والے ذرائع (انٹر اسٹیلر میڈیم) سے بنا ہے۔[1]
حوالہ جات
ترمیملوا خطا ماڈیول:Navbox_with_columns میں 228 سطر پر: bad argument #1 to 'inArray' (table expected, got nil)۔