ليلا زالى
ليلا زالى لیوین (22 جولائی 1918 تا 4 جنوری 2003) [2] جارجیائی نژاد امریکی بیلے ڈانسر اور ہدایتکار تھیں۔ اورینج کاؤنٹی، کیلیفورنیا میں لیلا نے بیلے پیسفیکا ادارے کی بنیاد رکھی، وہ 1962 سے 1988 تک اس ادارے کی کوریوگرافر رہیں اور ساتھ میں آرٹ ہدایتکار کی حیثیت سے خدمات بھی انجام دیتی رہیں۔[3]
ليلا زالى | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 22 جولائی 1918ء [1] تبلیسی |
وفات | 4 جنوری 2003ء (85 سال)[1] لاگونا بیچ، کیلیفورنیا |
شہریت | ریاستہائے متحدہ امریکا |
عملی زندگی | |
پیشہ | بالٹ رقاصہ ، تھیٹر ہدایت کارہ |
درستی - ترمیم |
ابتدائی زندگی
ترمیمليلا تبلیسی، جارجیا میں پیدا ہوئیں۔ 1917 کے روسی انقلاب کے بعد، 1922 میں لیلا اپنے اہل خانہ کے ساتھ روس سے واشنگٹن ڈی سی ہجرت کرکے آ گئیں۔
کیریئر
ترمیم1938 میں اسکول آف امریکن بیلے سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد، میخائل مورڈکن کی بیلے کمپنی (اب امریکی بیلے تھیٹر) کے لیے گلوکارہ بن گئیں۔ اس کے بعد انھوں نے کرنل ڈی باسل کے بیلٹس رسس کے لیے رقص کرنا شروع کیا مگر انھیں اس کمپنی کو چھوڑنا پڑا کیونکہ ان کی والدہ نے جنوبی امریکا میں کمپنی کے ساتھ جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ 1944 کے موسم گرما کے دوران میں، لیلا نے سی بی ایس ٹیلی ویژن شو بیلریٹا میں باقاعدگی سے فن کا مظاہرہ کیا۔ وہ کولیگیٹ کامیڈی آور پر بھی نمودار ہوئیں۔ 1945 میں، وہ ہالی وڈ چلی گئیں جہاں لائیم لائٹ، اینی تھنک گوز اور سلک اسٹاکنگز سمیت متعدد فلموں میں نظر آئیں۔ گگی، گیبی اور این امریکن ان پیرس(ایک امریکی پیرس میں) میں انھوں نے لیسلی کیرن کے لیے ڈانس ڈبل کا کردار بھی ادا کیا۔ لیلا زالی ایڈولف بولم اور پھر مشیل پنائیف کے لاس اینجلس کے ڈانس اسٹوڈیو میں معلمہ بن گئیں جہاں ان کی ایک طالبہ سنتھیا گریگوری نے بعد میں بہت شہرت حاصل کی۔
لیلا ریجنل ڈانس امریکا (پہلے نیشنل ایسوسی ایشن آف ریجنل بیلے) کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی رکن رہیں اور انھوں نے ادارے کے صدر (1994–1996) کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
ذاتی زندگی
ترمیم1945 میں، لیلا نے نکولس کولیا لیونین سے شادی کی، جنھوں نے لیگونا بیچ چیمبر میوزک سوسائٹی کی بنیاد رکھی۔ لیلا کا انتقال 2003 میں کیلیفورنیا کے لیگونا ساحل پر ہوا۔ وہ کورونا ڈیل مار کے پیسیفک ویو میموریل پارک میں دفن ہیں۔
فلمی گرافی
ترمیمسال 1951 میں فلم پیرس میں ایک امریکی میں ایک بیلے ڈانسر کا کردار ادا کیا۔
سال 1955 میں فلم دا پروڈیگل میں اپنا اخری فلمی کردار ادا کیا۔
حوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/7080362 — بنام: Lila Zali — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ Lila Zali Levienne, Social Security Death Index, Master File. Social Security Administration, retrieved 10-23-2012
- ↑ Morgan، Lael (23 جولائی 1969)۔ "Behind the Success: Lila Zali"۔ Los Angeles Times۔ ص B1