لڑکیوں کا بین الاقوامی دن
لڑکیوں کا بین الاقوامی دن، ہر سال 11 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔
لڑکی پر ظلم و زیادتی کی تاریخ جتنی قدیم ہے خاتون کے روپ میں اس کے عزم و ہمت کی داستان بھی اتنی ہی پرانی ہے۔ لڑکی پیداہوتے ہی زندہ درگور کرنا، بیٹی اور بیٹے میں بھید بھاؤ رکھنا، انھیں تعلیم سے دور رکھنا اور دیگر کئی زیادتیاں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے لڑکیوں کے حقوق اور لڑکیوں کو درپیش مسائل کی جانب توجہ مبذول کرانے کے لیے گیارہ اکتوبر کو لڑکیوں کا بین الاقوامی دن قرار دیا۔